• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

سپریم کورٹ کا مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹ بند کرنے کا حکم

by ویب ڈیسک
جون 11, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
سپریم کورٹ کا مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹ بند کرنے کا حکم
0
SHARES
237
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے مونال کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے 11 جنوری 2022ء کو دیے گئے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’کیا سی ڈی اے کے اعلی افسران کو انگریزی کی کلاسز کرانا پڑیں گی، سی ڈی اے سے مونال کے ساتھ دیگر ریسٹورنٹس کی تفصیل مانگی تھی‘، اس پر سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’ہم نے مارگلہ نیشنل پارک میں تمام تعمیرات کی تفصیلات پر رپورٹ دی ہے‘۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ’سی ڈی اے کی رپورٹ میں سپورٹس کلب اور پاک چائنہ سینٹر بھی شامل ہے، سی ڈی اے نے آرٹ کونسل نیشنل مانومنٹ کا نام بھی شامل کردیا ہے، کیا نیشنل مانومنٹ سپورٹس کمپلکس کو گرانے کا حکم دے دیں، یہ سی ڈی اے کی ایمانداری ہے، کیا سپریم کورٹ کی عمارت بھی نیشنل پارک میں آتی ہے؟‘، اس پر سی ڈی اے وکیل نے کہا کہ ’مجھے اس سوال کے جواب کے لیے نقشہ دیکھنا پڑے گا‘۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’دنیا کو معلوم ہے مونال کے ساتھ مزید کتنے ریسٹورنٹس ہیں، نہیں معلوم تو سی ڈی اے کو معلوم نہیں، کیا سی ڈی اے اپنا دفتر بھی نیشنل پارک میں ہے؟ پھر سی ڈی اے کا آفس بھی گرانے کا حکم دے دیں؟ اب تک کتنی مرتبہ مارگلہ کے پہاڑوں پر آگ لگ چکی ہے؟، چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ ’اس سیزن میں 21 مرتبہ مارگلہ کے پہاڑوں پر آگ لگی‘۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ’گزشتہ رات مارگلہ کے پہاڑوں پر رات گئے تک آگ لگی رہی‘، چیف جسٹس پاکستان نے پوچھا کہ ’کیا مارگلہ کے پہاڑوں پر سی ڈی اے والے خود آگ لگاتے ہیں؟‘، چیئرمین سی ڈی اے نے جواب دیا کہ ’کچھ کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں، مون سون کے سیزن میں مارگلہ کے پہاڑوں پر نئے درخت لگائیں گے‘، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دریافت کیا کہ ’آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر کہاں سے آتے ہیں؟‘، چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ ’کابینہ کی منظوری کے بعد این ڈی ایم اے سے ہیلی کاپٹر لیے گئے‘۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
مہنگائی کی شرح 11 فیصد تک آگئی، جلد سنگل ڈیجٹ پر آجائے گی: وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا

مہنگائی کی شرح 11 فیصد تک آگئی، جلد سنگل ڈیجٹ پر آجائے گی: وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا

پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا

پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا

18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا، دفاع کے لئے 1252 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز، مکمل تفصیلات

18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا، دفاع کے لئے 1252 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز، مکمل تفصیلات

آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 

انڈسٹری کیلئے بجلی، گیس سستی کیے بغیر ایکسپورٹ بڑھے گی نہ معیشت کا پہیہ چلے گا: معاشی ماہرین

عوام کی سولر پینلز کی دھڑا دھڑانسٹالیشن سے حکومت پریشان ؟ بڑا فیصلہ کیے جانے کی افواہیں، تفصیلات سامنے آگئیں 

بجٹ2024--25 ۔۔سولر سے حاصل ہونے والی بجلی سے متعلق اہم خبر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In