اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت آج شام 18 ہزار ارب سے زائد کابجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے جارہی ہے جس کی دستاویزات منظر عام پر آ گئی ہیں، جس میں بجلی کی پیداوار میں ایک ہزار 962 میگاواٹ اضافے کا ہدف مقرر کیا گیاہے ۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق جون 2025 تک بجلی کی پیدواری صلاحیت 43 ہزار 310 میگا واٹ تک بڑھانے کا منصوبہ ہے ،جون 2025 تک سولر سے بجلی پیدوار 782 میگاواٹ ہو جائے گی ، آئندہ سال ہواسے بجلی پیدوار ایک ہزار 845 میگاواٹ ہو جائے گی جبکہ پانی سے بجلی کی پیدوار 11 ہزار 820 میگا واٹ ہو جائے گی، ہائیڈل بجلی کی پیدوار میں آئندہ سال ایک ہزار ایک سو میگا واٹ کا اضافہ ہو گا۔
آئندہ سال ایل این جی سے بجلی کی پیدواری صلاحیت 8 ہزار 125 میگاواٹ ، تیل سے بجلی کی پیدواری صلاحیت چار ہزار 906 میگا واٹ تک ہو جائے گی ۔





