• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکس کم ہوگا یا مکمل ختم کیاجائے گا ؟ بڑی خبر سامنے آگئی

by ویب ڈیسک
جون 20, 2024
in پاکستان, تازہ ترین, معیشت
0
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکس کم ہوگا یا مکمل ختم کیاجائے گا ؟ بڑی خبر سامنے آگئی
0
SHARES
1k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حکمران اتحاد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی۔ اتحادی حکومت کو یقین ہے کہ بجٹ پر آج (جمعرات) قومی اسمبلی میں شروع ہونے والی بحث 10 روز پر مشتمل مختلف مراحل طے کرنے کے بعد 30 جون تک منظور کر لیا جائے گا۔
قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان آج شام قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے جو پانچ دن طویل دورانیے کے اجلاسوں میں جاری رہے گی۔
حکمران اتحاد نے طے کر لیا ہے کہ وہ قائد حزب اختلاف اور اس کے دیگر سرکردہ ارکان کی تقاریر میں کوئی رخنہ اندازی نہیں ڈالیں گے تاہم انہیں اندیشہ ہے کہ حزب اختلاف کے ارکان حکومتی تقاریر میں ہنگامہ آرائی کریں گے۔
اس دوران وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات اجلاس شروع ہونے سے پہلے کسی وقت بھی ہوگی جس میں پیپلز پارٹی کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا، اس ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، خزانے و اقتصادی امور کے وفاقی وزیر سینیٹر محمد اورنگزیب اور سابق وفاقی وزیر پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر اور شازیہ مری بھی موجود ہوں گی۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں وہ اجلاس کے دنوں میں یہیں موجود رہیں گے۔ انہوں نے فی الوقت طے نہیں کیا کہ وہ اجلاس میں شریک ہوں گے، ان کا قیام مری میں ہوگا تاہم پنجاب ہاؤس میں ان کی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کا نظام الاوقات طے کیا جا رہا ہے۔
اعلیٰ حکومتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے سرکاری اور نجی ملازمین کے مشاہرے پر بجٹ تجاویز میں جس ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کیا تھا اس پر نظرثانی کی جا رہی ہے، اس میں بھاری تخفیف کرکے اسے قابل قبول بنایا جائے گا یا اسے سرے سے ہی ختم کردیا جائے گا۔
علاوہ ازیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں جس اضافے کا اعلان کیا گیا تھا اس کا نجی اداروں کے ملازمین پر بھی اطلاق کردیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا

عید کے بعد پہلا کاروباری روز، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 78 ہزار کی حد عبور کرگیا

6ججز کا تہلکہ خیز خط ، چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس اختتام پذیر ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

الیکشن ٹربیونلزکی تشکیل کا فیصلہ معطل کرنےکی الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد، سماعت کا مکمل احوال

دوران حج شدید گرمی سے 35 پاکستانی حجاج کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی

دوران حج شدید گرمی سے 35 پاکستانی حجاج کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی

سینیٹ کمیٹی اجلاس میں فیصل واوڈا چیئرمین ایف بی آر سے الجھ پڑے

سینیٹ کمیٹی اجلاس میں فیصل واوڈا چیئرمین ایف بی آر سے الجھ پڑے

بلاول بھٹو نے حکومت کو بجٹ منظوری میں تعاون کی یقین دہانی کروادی

بلاول بھٹو نے حکومت کو بجٹ منظوری میں تعاون کی یقین دہانی کروادی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In