• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

شہباز اور پیوٹن کی ملاقات، کیابات چیت ہوئی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

by ویب ڈیسک
جولائی 3, 2024
in پاکستان, تازہ ترین, دنیا
0
شہباز اور پیوٹن کی ملاقات، کیابات چیت ہوئی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 
0
SHARES
148
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعطم شہباز شریف کی آستانا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان کے دارالحکومت آستانا پہنچے جہاں ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں تجارت اورتوانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانےپر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر پیوٹن سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا، پاکستان کے روس کے ساتھ باہمی تعلقات ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کوئی جغرافیائی سیاسی تبدیلی ہمارے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتی، دونوں ممالک کے تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں، ہمیں مستقبل میں اپنےتعلقات کو مزید وسعت دینا ہوگی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس عرصہ دراز سے دوست ممالک ہیں، ہمیں مستقبل میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔
وزیر اعظم نے روسی صدر سے کہا کہ میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں تا کہ تعلقات کو مزیدمستحکم بنایا جاسکے، ہم آپ کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور باہمی تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں، میری درخواست پر آپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ روس سے تیل کے سپلائی ہمیں موصول ہوئی ہے،ہم اس کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں، 60 اور70 کی دہائی میں ہم نے بارٹرسسٹم کے تحت تجارت کا آغاز کیا تھا، ہمیں مالیاتی اور دیگر بینکاری مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، روس کے ساتھ بارٹرسسٹم کے تحت تجارت کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، روس کے ساتھ تجارت کو ایک ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نے روسی انتخابات میں کامیابی پرپیوٹن کو مبارک باد بھی پیش کی۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا کہ آپ سے دوبارہ مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے، دوسال پہلے ہم ایس سی او اجلاس کے موقع پر سمرقند میں ملے تھے، ہم نے دوطرفہ امور کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی تھی۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، تجارتی روابط کی بدولت دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنا تعاون بڑھاسکتے ہیں، غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم آستانا میں ایس سی او پلس کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جہاں وہ کونسل کے اجلاس میں علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے، شہباز شریف ایس سی او پلس سمٹ سے خطاب کریں گے۔

چین، تاجکستان اور افغانستان تجارتی راہداری کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف سربراہی اجلاس کے موقع پر اس میں شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جب کہ وزیراعظم کی آج ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

اس کے علاوہ آج پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور گا جس میں وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوں گے جب کہ آج قازقستان کے صدر کے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
1992 ورلڈکپ میں پاکستان کو مصنوعی بارش کرکے جتوایا گیا، فیاض الحسن چوہان کا انوکھا دعویٰ

1992 ورلڈکپ میں پاکستان کو مصنوعی بارش کرکے جتوایا گیا، فیاض الحسن چوہان کا انوکھا دعویٰ

وہ واحد ڈیموکریٹ امیدوار جو انتخابات میں ٹرمپ کو ہرا سکتا ہے، سروے میں نام سامنے آگیا

وہ واحد ڈیموکریٹ امیدوار جو انتخابات میں ٹرمپ کو ہرا سکتا ہے، سروے میں نام سامنے آگیا

نئی سیاسی جماعت میں بڑے بڑے نام شامل ،مفتاح اسماعیل نے نام سامنے لے آئے

حکومت 5 فیصد بھی اپنے اخراجات کم کر لیتی تو نئے ٹیکس نہ لگانے پڑتے، مفتاح اسماعیل کا بڑا انکشاف

آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 

عوام کو ایک اور بڑا دھچکا ، وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، ڈالر پھر سے مہنگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In