• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وہ واحد ڈیموکریٹ امیدوار جو انتخابات میں ٹرمپ کو ہرا سکتا ہے، سروے میں نام سامنے آگیا

by ویب ڈیسک
جولائی 3, 2024
in تازہ ترین, دنیا
0
وہ واحد ڈیموکریٹ امیدوار جو انتخابات میں ٹرمپ کو ہرا سکتا ہے، سروے میں نام سامنے آگیا
0
SHARES
1.1k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) امریکا میں ہونے والے ایک حالیہ سروے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے اہل واحد ڈیموکریٹک امیدوار کا نام سامنے آگیا۔
رائٹرز اور اپسوس کی جانب سے کروائے گئے سروے کے مطابق سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما وہ واحد ممکنہ امیدوار ہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں شکست دے سکتی ہیں۔
سروے کے نتائج کے مطابق سابق امریکی خاتون اول، ڈونلڈ ٹرمپ کو 10 پوائنٹس سے ہرا سکتی ہیں جبکہ کوئی اور ممکنہ ڈیموکریٹ امیدوار سابق صدر کو شکست نہیں دے سکتا۔
یہ نتیجہ ایک ایسے قت میں سامنے آیا ہے جب باراک اوباما نے اپنے اتحادیوں کو نجی طور پر بتایا کہ خاص طور پر گزشتہ ہفتےکے صدارتی مباحثے کے بعد جو بائیڈن کو دوبارہ منتخب ہونے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
اگرچہ مشیل اوباما صدر بائیڈن کی دوسری مدتِ صدارت کی حمایت کرچکی ہیں، اس کے باوجود مشیل اوباما کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔
سروے میں ووٹروں کے سامنے مفروضے کے طور پر مختلف منظرنامے رکھے گئے جن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں مختلف ڈیموکریٹ امیدواروں بشمول موجودہ صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالہ ہیرس کو دکھایا گیا۔
ووٹروں سے ہر منظر نامے میں صدارتی امیدوار کے لیے ان کی ترجیح پوچھی گئی، ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان مقابلے کی صورت میں 40 فیصد ووٹروں نے بائیڈن اور 40 فیصد نے ہی ٹرمپ کو ووٹ دینے کا کہا۔
تاہم مشیل اوباما اور ٹرمپ کے درمیان مقابلے کی صورت میں 50 فیصد ووٹروں نے کہا کہ وہ مشیل اوباما کو ووٹ دیں گے جبکہ صرف 39 فیصد نے ٹرمپ کی حمایت کی۔
جوبائیڈن کے صدارت کی دوڑ سے دستبردار ہونے کی صورت میں ان کے ممکنہ متبادل جیسے کمالہ ہیرس یا گیون نیوسم، ٹرمپ کے مقابلے میں کافی کم پوائنٹس حاصل کرسکے۔
سروے کے مطابق ہر 3 میں سے ایک ڈیموکریٹ یہ سمجھتا ہے کہ صدر بائیڈن کو اپنی انتخابی مہم ختم کر دینی چاہیے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
نئی سیاسی جماعت میں بڑے بڑے نام شامل ،مفتاح اسماعیل نے نام سامنے لے آئے

حکومت 5 فیصد بھی اپنے اخراجات کم کر لیتی تو نئے ٹیکس نہ لگانے پڑتے، مفتاح اسماعیل کا بڑا انکشاف

آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 

عوام کو ایک اور بڑا دھچکا ، وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، ڈالر پھر سے مہنگا

سپریم کورٹ کے 4 ججوں کو بھی دھمکی آمیز خط ملنے کا انکشاف

الیکشن ٹربیونل کی تشکیل سے متعلق لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے معطل

عمران خان نے بتایا رجیم چینج میں فواد کا کردار مشکوک اور وہ جنرل باجوہ سے ملے ہوئے تھے: شیر افضل کا دعویٰ

عمران خان نے بتایا رجیم چینج میں فواد کا کردار مشکوک اور وہ جنرل باجوہ سے ملے ہوئے تھے: شیر افضل کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In