• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

انسداد دہشتگردی کیلئے’’عزم استحکام‘‘ وقت کا اہم تقاضا ہے: کور کمانڈرز کانفرنس

by ویب ڈیسک
جولائی 5, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
انسداد دہشتگردی کیلئے’’عزم استحکام‘‘ وقت کا اہم تقاضا ہے: کور کمانڈرز کانفرنس
0
SHARES
48
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت 265 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورم نے امن و استحکام کیلئے شہداء، افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
فورم نے ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے عزمِ استحکام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور انسدادِ دہشت گردی کے لئے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے ضمن میں ”عزمِ استحکام“ کو اہم قدم قرار دیا-
کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں پائیدار استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے”عزمِ استحکام“ کو دہشت گردی اورغیر قانونی سرگرمیوں (Illegal Spectrum) کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کے لئے وقت کا اہم تقاضا قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے چند حلقوں کی جانب سے ”عزمِ استحکام“ کے حوالے سے بلاجواز تنقید اور مخصوص مفادات کے حصول کے لئے قیاس آرائیوں پر اظہارِ تشویش کیا۔
فورم نے علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر غور اور علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے عزم کا اعادہ کیا، کانفرنس کے شرکاء نے کشمیر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورم کی کشمیر اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی گئی۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت قوم کو درپیش چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور عوام کے تعاون سے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے ایک پائیدار حل کے لئے کوشاں ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے جاری ڈیجیٹل دہشت گردی کو ریاستی اداروں کے خلاف سازش قرار دیا اور کہا کہ ریاست مخالف بیرونی طاقتوں کی سرپرستی میں جاری ڈیجیٹل دہشت گردی کا مقصد جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے قوم میں نفاق اور مایوسی پھیلانا ہے۔
شرکاء کانفرنس نے کہا کہ افواج پاکستان اور پاکستانی قوم ان سازشوں سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ دشمن کے مذموم مقاصد کو شکست دینے کیلئے پُرعزم اور متحد ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورم نے ملک میں جاری سماجی اور معاشی ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں کے لئے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔
فورم نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اورمعاشی ترقی و استحکام کے لئے کی جانے والی حکومتی کوششوں کی مکمل تائید کی-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز کو ناکام بنانے کیلئے ہمیشہ سے تیار رہی ہے، درپیش چیلنجز کے باوجود پاک فوج پاکستان کے استحکام اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردارادا کرتی رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 

پنجاب میں 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری

ایران کے صدارتی الیکشن میں مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کرلی، مسعود پزشکیان کون ہیں ؟

ایران کے صدارتی الیکشن میں مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کرلی، مسعود پزشکیان کون ہیں ؟

الیکشن کمیشن ویب سائٹ پر کچھ حلقوں کے فارم 45 کی غیرموجودگی کی خبریں، حقائق سامنے آگئے

الیکشن کمیشن ویب سائٹ پر کچھ حلقوں کے فارم 45 کی غیرموجودگی کی خبریں، حقائق سامنے آگئے

عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

پیٹرولیم کمپنیوں کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

توڑ پھوڑ کیس ،عمران خان بری

پی ٹی آئی نے عمران خان کو جیل میں سہولیات کیلئے صدر اور وزیراعظم کو خط لکھ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In