اسلام آباد (رافعہ زاہد سے ) اگر ماضی کو قریب سے دیکھا جائے تو دنیا میں متعدد حکومتوں کے بہت سے قابل ذکر سربراہان ، سیاسی رہنما اور حکمران قتل کیے گئے جن کی تفصیل لکھنے کیلئے ایک کتاب بھی شاید کم ہو لیکن ذیل میں اہم سربراہان مملکت کی فہرست ہے جو قاتلانہ حملے میں بچ گئے ہیں یا پھر قتل ہوئے ہیں ۔امریکہ نے کم از کم تین امریکی صدور، ایک منتخب صدر اور ایک سابق امریکی صدر کو قتل کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ درجنوں ناکام سازشیں دیکھی گئی ہیںجن میں آج سابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملہ بھی ایسی ہی ایک خوفناک کوشش تھی ۔۔قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلے کن امریکی صدور کو حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔آئیے جانتے ہیں ۔
1۔۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر اینڈریوجیکسن پر شوٹر نے اس وقت دو گولیاں چلائی تھیں جب وہ آخری رسومات میں شریک تھے تاہم بندوق نہ چل پائی تھی۔
2۔ صدر تھیوڈور روزویلٹ 1912 میں دوبارہ صدارت کے لیے انتخابی مہم میں تھے جب ملواکی شہر میں ان پر گولی چلائی گئی تھی۔
3۔ صدرفرینکلن روزیلٹ پر 1933 میں قاتل نے میامی میں گولی چلا دی تھی، اس حملے میں وہ بال بال بچ گئے تھے مگر شکاگومئیر انٹون سرمیک مارے گئے تھے۔
4۔ صدر ہیری ٹرومین کو 1950 میں وائٹ ہاؤس کے سامنے سے گولی ماری گئی تھی۔
5۔ الباما کے گورنر جارج والیس صدارتی انتخاب کی مہم پر تھے جب 1972میں انہیں واشنگٹن ڈی سی میں گولی ماری گئی تھی جس سے وہ مفلوج ہوگئے تھے۔
6۔ صدر جیرالڈ فورڈ پر 1975 میں دو قاتلانہ حملے کیے گئے تھے۔
7۔ صدر رونلڈ ریگن کو 1981 میں واشنگٹن ڈی سی میں تقریرکےبعد ہوٹل کے باہر گولی ماری گئی تھی، واقعہ میں ان کے پریس سیکرٹری شدید زخمی ہوئے تھے۔
8۔ سابق صدر باراک اوباما پر سال 2011 میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جب اڈاہو سے تعلق رکھنے والے شخص نے وائٹ ہاؤس پر فائرنگ کی تھی۔
اس کے علاوہ جن چار امریکی کو قتل کر دیا گیا تھا وہ ابراہم لنکن، گارفیلڈ، میک کینلے اور کینیڈی ہیں۔
1۔ ابراہم لنکن- سال1865 میں، جان ولکس بوتھ نے امریکہ کے 16 ویں صدر کو واشنگٹن ڈی سی میں فورڈ تھیٹر میں ایک ڈرامے میں شرکت کے دوران قتل کر دیا۔ جان ولکس بوتھ صدارتی خانے میں گھسا اور لنکن کے سر میں گولی مار دیان کا قتل امریکہ کی خانہ جنگی کے اختتام کے عرصےمیں ہوا۔ کیونکہ بوتھ اور اس کے ساتھی سازش کاروں نے لنکن کو ایک ظالم کے طور پر دیکھا جس نے آئین سے تجاوز کیا تھا اور اس کی خلاف ورزی کی تھی۔
2۔ جیمز اے گارفیلڈ- 2 جولائی 1881ء1881 میں، چارلس جے گیٹیو نے صدر گارفیلڈ کو اس وقت گولی مار دی جب وہ یوم آزادی کی تقریر کے لیے Massachusetts جاتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی کے ایک ٹرین اسٹیشن میں داخل ہوئے۔ گارفیلڈ کی موت دو ماہ بعد زخم لگنے کے بعد ہو گئی ۔
3۔ ولیم میک کینلے۔ 6 ستمبر 1901ء1901 میں، Leon Czolgosz نے صدر میک کینل کو بفیلو، نیویارک میں پین امریکن نمائش میں قریب سے پیٹ میں گولی مار دی۔میک کینلے آٹھ دن بعد زخموں سے مر گیا۔ Czolgosz کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک انتشار پسند تھا، جس کے بنیاد پرست خیالات نے حکومت اور حکام کے لیے اس کی نفرت کو ہوا دی۔اس قتل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جدید دور کی خفیہ سروس کی تخلیق کا باعث بنی۔
4۔ جان ایف کینیڈی۔ 22 نومبر 19631963 میں، لی ہاروی اوسوالڈ نے ڈیلاس، ٹیکساس میں صدر کینیڈی کو اس وقت قتل کر دیا جب وہ اپنی بیوی جیکولین کے ساتھ ایک کھلے کنورٹیبل میں سفر کر رہے تھے۔ اوسوالڈ ایک قریبی عمارت کی 6 ویں منزل پر تھا جب اس نے تین گولیاں چلائیں جن میں سے دو جان ایف کینیڈی کے سر میں لگیں جس سے وہ اسی دن ہلاک ہو گئے۔