• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 12, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

عوام کیلئے بُری خبر ،آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں کو بجلی بلوں پر سبسڈی دینے سے روک دیا

by ویب ڈیسک
ستمبر 3, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کیلئے 30 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات شروع
0
SHARES
85
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں پرسبسڈی دینے سے اتفاق نہیں کیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں پر سبسڈی دینے کی مجاز نہیں ہیں جب کہ آئی ایم ایف نے پنجاب کی طرف سے بجلی بلوں پر سبسڈی دینے پر بھی اعتراض کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کے مطابق بجلی بلوں پر سبسڈی سے قرض پروگرام کی منظوری خطرے میں پڑسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے صوبوں کی جانب سے بجلی بلوں پر سبسڈی پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کے ساتھ معاہدے کے تحت بجلی اور گیس کے بلوں پر سبسڈی نہیں دی جاسکتی، ان شعبوں میں سبسڈی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ستمبر تک سبسڈی واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے خط لکھ کر صوبائی حکومتوں کوبجلی بلوں پرسبسڈی نہ دینے کی ہدایات دے دی ہیں جس میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف کے مطابق ترقیاتی پروگرام کے لیے مختص فنڈز کو بجلی بلوں پر سبسڈی کے لیے مختص نہیں کیا جاسکتا۔
وزارت خزانہ نے کہا ہےکہ کسی بھی قسم کی بغیر ٹارگٹ سبسڈی دینے سے گریز کریں اور ایسا کوئی فیصلہ نہ کیا جائے جس سے معاہدے کو کوئی خطرہ ہو۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے میں صوبوں نے بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ جس کے بعد صوبوں کو بھی اس معاہدے پر کاربند رہنا ہوگا تاکہ آئی ایم ایف پروگرام منظور ہوسکے۔
دوسری جانب جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر اعتراض نہیں ہے، بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق طبقے کو سبسڈی دی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 2 ماہ کے لیے 200 سے 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 14 روپے کا بڑا ریلیف دیا تھا جس کے بعد سندھ حکومت نے بھی بجلی سستی کرنے کا منصوبہ وفاق کے حوالے کیا تھا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
بنگلادیش کی تاریخی فتح، پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ کردیا

بنگلادیش کی تاریخی فتح، پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ کردیا

سیاست سے بہتر ہے پکوڑے بیچوں ، اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

سیاست سے بہتر ہے پکوڑے بیچوں ، اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

کمیشن کے ممبران، ملازمین کی تنخواہیں، اخراجات اور عام انتخابات کے اخراجات !! الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی

کمیشن کے ممبران، ملازمین کی تنخواہیں، اخراجات اور عام انتخابات کے اخراجات !! الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی

9 مئی واقعات !ذمہ داران کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس

پاک فوج کے ہر شخص کی وفاداری ملک اور افواج کے ساتھ ہے، کور کمانڈرز کانفرنس

معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی تاریخی شکست کو ’’شرمناک‘‘ قرار دیا

معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی تاریخی شکست کو ’’شرمناک‘‘ قرار دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In