• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 3, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ عمر 68 سال کرنے کی تجویز، آئینی ترمیم کل پیش ہونے کا امکان، نمبر گیم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی

by ویب ڈیسک
ستمبر 13, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
3رکنی ریگولر بینچ کے 9بجے فیصلہ سنائے جانے کے اعلان میں تبدیلی،اب فُل کورٹ بینچ 12بجے فیصلہ سنائے گا
0
SHARES
859
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ عمر 68 سال کرنے کی تجویز، آئینی ترمیم کل پیش ہونے کا امکان، نمبر گیم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی ۔ گزشتہ روز روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والی خبر میں بتایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 179 کے مطابق سپریم کورٹ کا جج 65 سال کی عمر تک اپنے عہدے پر فائز رہے گا، ماسوائے اس کے کہ وہ جلد استعفیٰ دے یا آئین کے مطابق عہدے سے ہٹا دیا جائے۔ آئین کے آرٹیکل 195 کے مطابق ہائیکورٹ کا جج 62 سال کی عمر تک اپنے عہدے پر فائز رہے گا، الا یہ کہ وہ جلد استعفیٰ دے یا آئین کے مطابق عہدے سے ہٹا دیا جائے۔
حکومت سپریم کورٹ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا کر 68 کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور ہائیکورٹ کے ججز کے معاملے میں ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال کی جائے گی اور ایسا آئینی ترمیم سے ہی ممکن ہو گا۔
اس کے علاوہ ججز تقرری کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کا امکان ہے، جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو ایک بنانے کی تجویزآئینی ترمیم کا حصہ ہوگی تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔
دی نیوز اور جنگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے سے متعلق آئینی ترمیم کیلئے حکومت نے قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل کرلی، سینیٹ میں اکثریت صرف تین ووٹوں کی دوری پر رہ گئی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل تین بجے اور سینیٹ کا اجلاس کل شام چار بجے ہوگا۔
خیال رہے کہ آئینی ترمیم کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے الگ الگ دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔
دو تہائی اکثریت کیلئے قومی اسمبلی میں 224 اور سینیٹ میں 63 ووٹ درکار ہوتے ہیں ۔
قومی اسمبلی میں حکومتی نشستوں پر 211 ارکان جبکہ اپوزیشن بنچزپر 101 ارکان موجود ہیں۔ ایسے میں اگر حکومت آئینی ترمیم لانا چاہے تو اسے مزید 13 ووٹ درکار ہوں گے۔
سینیٹ میں حکومتی بنچز پر پاکستان پیپلز پارٹی کے 24، مسلم لیگ ن کے 19،بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، ایم کیو ایم کے 3 ارکان ہیں۔ حکومتی بنچز پر 2 آزاد سینیٹرز جب کہ 2 ارکان انڈیپنڈنٹ بنچز پر ہیں۔
یوں ایوان بالا میں ان کی مجموعی تعداد54 بنتی ہے، اس لیے آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو مزید 9 ووٹ درکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے پاس اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کی خاطر آئین میں ترمیم کیلئے سینیٹ میں صرف تین ووٹ کم ہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
11 سالہ بچی نے 34 دن میں مکمل قرآن پاک حفظ کر لیا

11 سالہ بچی نے 34 دن میں مکمل قرآن پاک حفظ کر لیا

قومی اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور، سنی اتحاد کی مخالفت

نمبر گیم ، آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج قومی اسمبلی میں پیش نہ کیے جانے کا امکان، وجہ کیا بنی؟

وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات کا انکشاف ، مولانا کا ججز کی مدت ملازمت بڑھانے میں تعاون سے صاف انکار

وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات کا انکشاف ، مولانا کا ججز کی مدت ملازمت بڑھانے میں تعاون سے صاف انکار

انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف کی 9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت

آئینی ترامیم میں نئی عدالت کے قیام کی تجویز بھی شامل؟

سپریم کورٹ کے 4 ججوں کو بھی دھمکی آمیز خط ملنے کا انکشاف

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے: سپریم کورٹ اکثریتی بینچ کی وضاحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In