اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ مل کرسول جج کی عدالت کوتالالگاکربندکردیا۔سول جج اسراق مندوخیل اورایک خاتون وکیل فرزانہ خلجی کے درمیان ایک کیس کی سماعت کے دوران مبینہ طورپرتلخ کلامی کاواقعہ پیش آیاتھا۔
کوئٹہ(گدروشیا پوائنٹ) آج سریاب کورٹ میں خاتون وکیل کے ساتھ جج کی مبینہ بدتمیزی، ساتھی وکیلوں نے احتجاجاً جج صاحب کو چیمبر میں تالا لگا کر بند کر دیا pic.twitter.com/9ttXHzX4dQ
— Gidroshia Point (@VGidroshia) September 20, 2024
خاتون وکیل کی سول جج کی عدالت کو تالا لگاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن قاری رحمت ایڈووکیٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سول جج اور وکیل کےدرمیان تلخ کلامی کا معاملہ رفع دفع کرادیا ہے، اب معاملے میں متعلقہ سول جج اور خاتون وکیل کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔





