• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, مئی 4, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں توسیع کے حق میں ہے، بائیڈن کا جنرل اسمبلی سے خطاب

by ویب ڈیسک
ستمبر 24, 2024
in تازہ ترین, دنیا
0
امریکا اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں توسیع کے حق میں ہے، بائیڈن کا جنرل اسمبلی سے خطاب
0
SHARES
71
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توسیع کے حق میں ہے۔ اپنے خطاب میں جوبائیڈن نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے یہ میرا چوتھا اور آخری خطاب ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ دنیا کو اس وقت بہت سے چیلنجز کاسامناہے دنیا میں بہت لوگ مشکلات کو دیکھ رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں مشکلات سے نکلنے کا راستہ ہوتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ دنیاکو انتخاب کرناہےکہ وہ یوکرین کے لیےحمایت جاری رکھتی ہے یا اس جارحیت کو نظر انداز کرتی ہے۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ روس نےیوکرین پرحملہ کیا تو ہم خاموش رہ سکتے تھے لیکن ایسا نہیں کیا، ہم روس کےخلاف کھڑے ہوئے اور آج نیٹوپہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ چین کے ساتھ معاشی مقابلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر جو بائیڈن نے کہا کہ دنیا کو 7 اکتوبر کی ہولناکیوں سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے، غزہ میں شہری اور یرغمالی ہولناک لمحات سے گزر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینی اوربچےانتہائی مشکل حالات میں ہیں، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کا پھیلاؤ کسی کے حق میں نہیں، ہر مسئلے کا سفارتی حل ممکن ہوتا ہے، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کے قیام میں ہے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کو گھر واپس لانےکی ڈیل فائنل کرنےکا وقت آگیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوڈان میں خونریز خانہ جنگی کے باعث 80 لاکھ افراد بھوک کا شکار ہیں، دنیا کو سوڈان میں جنگجوؤں کو اسلحہ دینا بند کرنا ہوگا۔
صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا 2030 تک آلودہ اخراج میں 50 فیصد کمی کی راہ پر گامزن ہے، صاف توانائی سے لےکر ٹیکنالوجی میں جدت پرپوری دنیا کاحق ہے۔
جوبائیڈن نے کہاکہ امریکا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توسیع کے حق میں ہے، اقوام متحدہ کودنیا میں امن قائم کرنے کے اپنے بنیادی کام کی طرف لوٹنا پڑے گا۔
بائیڈن کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کا ذمہ دارانہ استعمال ہونا چاہیے، مصنوعی ذہانت کے لیے عالمی قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پچھلا جلسہ موخر ، اب کی بار جلسہ یا دھرنا ؟ چیئرمین پی ٹی آئی کا بڑا سرپرائز ، جولائی کی تاریخ دے دی

پی ٹی آئی نے ایک بار پھر لاہور میں جلسے کیلئے درخواست دے دی

اقوام متحدہ اپنے مقاصد میں ناکام ہوکر غیر فعال ڈھانچہ بن چکا ہے، ترک صدر

اقوام متحدہ اپنے مقاصد میں ناکام ہوکر غیر فعال ڈھانچہ بن چکا ہے، ترک صدر

آصف زرداری، نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس چلے گا یا نہیں؟

آصف زرداری، نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس چلے گا یا نہیں؟

توڑ پھوڑ کیس ،عمران خان بری

اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے، جسٹس منصور کی مکمل حمایت کرتے ہیں: عمران خان

6ججز کا تہلکہ خیز خط ، چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس اختتام پذیر ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

مخصوص نشستوں کا کیس: چیف جسٹس کے 9سوالات کے جوابات ، رجسٹرار سپریم کورٹ نے رپورٹ قاضی فائز عیسیٰ کو بھجوا دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In