• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا

by ویب ڈیسک
اکتوبر 1, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا
0
SHARES
32
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں ریلیف مانگ لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کردی۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباَز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں پیش رفت ہوئی ہے، نیب ترمیمی قانون کے تحت شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ریلیف مانگ لیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ہے، عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے۔
بعد ازاں، احتساب عدالت نے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا، عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔
واضح رہے کہ 18 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو نے وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔
اس ریفرنس میں صرف دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا۔
عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے اس نالے کی تعمیر سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، لہٰذا دونوں ملزمان کو سزا دی جائے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
کوئٹہ سمیت 5 بڑے شہروں کا زیر زمین پانی خطرناک حد تک نیچے چلا گیا ، سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی اجلاس میں خوفناک انکشافات

کوئٹہ سمیت 5 بڑے شہروں کا زیر زمین پانی خطرناک حد تک نیچے چلا گیا ، سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی اجلاس میں خوفناک انکشافات

عوام کی سولر پینلز کی دھڑا دھڑانسٹالیشن سے حکومت پریشان ؟ بڑا فیصلہ کیے جانے کی افواہیں، تفصیلات سامنے آگئیں 

عوام کیلئے سستی بجلی، پاکستان کوسعودی حکومت کیساتھ 650 کلوواٹ سولرپاورپروجیکٹ معاہدے کی حتمی کاپی موصول

سیکیورٹی خدشات ، جھنگ میں بھی دفعہ 144 نافذ

سیکیورٹی خدشات ، جھنگ میں بھی دفعہ 144 نافذ

لاہور :9 سالہ بچی نے بھائی کو اغوا ہونے سے بچا لیا

لاہور :9 سالہ بچی نے بھائی کو اغوا ہونے سے بچا لیا

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In