• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی تجویز پر اتفاق،پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے آئینی مسودہ متفقہ طور پر منظور کر لیا

by ویب ڈیسک
اکتوبر 18, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی تجویز پر اتفاق،پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے آئینی مسودہ متفقہ طور پر منظور کر لیا
0
SHARES
174
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  آئینی ترامیم کے لیے قائم پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے مسودہ منظور کرلیا جسے کل کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، مسودے میں اتحادی جماعتوں کی تجاویز شامل نہیں کی گئیں، اے این پی نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا جبکہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے مسودے کی مخالفت کردی۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، پی ٹی آئی کے رکن عامر ڈوگر، جے یو آئی ایف کی رکن شاہدہ اختر علی، ن لیگ سے عرفان صدیقی، ایم کیو ایم سے امین الحق، پی پی سے راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان، رانا تنویر، سینیٹر انوشہ رحمان، چوہدری سالک حسین، اعجاز الحق، خالد حسین مگسی اور دیگر نے شرکت کی۔
پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا آئینی ترمیم ہوجائے گی؟ خورشید شاہ نے جواب دیا کہ انشااللہ! پوری کوشش ہوگی، صحافی نے پھر پوچھا کہ آج ہوجائے گی؟ تو جواب دیا کہ جلد بازی اچھی نہیں ہوتی۔
راجہ پرویز اشرف نے صحافیوں کے سوال پر جواب دیا کہ بڑی اچھی اور مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ترامیم کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
اجلاس شروع ہونے پر بیان میں پی ٹی آئی کے رکن عامر ڈوگر نے کہا کہ آئینی ترمیم حکومت کا کام ہے ہم سر پر کفن باندھ کر نکلے ہیں، ہمارے کچھ ممبر پناہ لے رہے ہیں، چادر اور چاردیواری کو پامال کیا جا رہا ہے، زبردستی قانون سازی کرائی جا رہی، مولانا فضل الرحمن ہمارے موقف کے حامی ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کی ترمیم مجوزہ آئینی ڈرافٹ سے ڈراپ کردی گئی، عوامی نیشنل پارٹی کی ترامیم مجوزہ مسودے میں شامل نہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے کا نام تبدیل کرنے کی شق شامل نہ کرنے پر اسپیشل کمیٹی اجلاس سے بائیکاٹ کیا ہے اور ایمل ولی خان شریک نہیں ہوئے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے کے نام سے خیبر نکال کر پختونخوا تجویز کیا تھا۔
بعدازاں کمیٹی نے ایک مشترکہ مسودہ تشکیل دیتے ہوئے اسے منظور کرلیا تاہم اس میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے دی گئی تجاویز کو شامل نہیں کیا گیا۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اس مسودے کی مخالفت کردی۔
کمیٹی نے طے کیا کہ مسودہ کل منظوری کے لیے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا کابینہ سے منظوری کے بعد اسے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایوانوں میں لایا جائے گا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
کمیشن کے ممبران، ملازمین کی تنخواہیں، اخراجات اور عام انتخابات کے اخراجات !! الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا امکان

آئینی پیکج منظور ہونے کی صورت میں یحییٰ آفریدی اگلے چیف جسٹس؟ بڑا دعویٰ

آئینی پیکج منظور ہونے کی صورت میں یحییٰ آفریدی اگلے چیف جسٹس؟ بڑا دعویٰ

ماہانہ 200 یونٹ کے صارفین  کے لیے  ٹیرف  میں اضافہ واپس لینے کی تجویز؟ خبر کے حقائق جانیں 

پاکستانی ہوشیار ، حکومت نے بجلی کے بلوں پر جرمانے کی پالیسی تبدیل کر دی، اس ماہ سے بجلی صارفین پر نیا ٹیرف لاگو ، نیا بل کتنا آئے گا ؟ 

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا

اسٹاک ایکسچینج بلند ترین 86 ہزار 787 کی سطح پر پہنچ گیا

چیف جسٹس چیمبر ورک پر چلے گئے ، جسٹس منصور کا بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل

چیف جسٹس چیمبر ورک پر چلے گئے ، جسٹس منصور کا بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In