• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک، وجہ سامنے آگئی

by ویب ڈیسک
اکتوبر 28, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان سے دیگرممالک جانے کا انکشاف
0
SHARES
1.6k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے ان 4 ہزار پاکستانی شہریوں کو بھیک مانگنے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کر رکھا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ان پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لئے بلاک کئے گئے ہیں، سعودی عرب میں گرفتار 60 فیصد سے زائد شہریوں کا تعلق صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ہے۔
حکام کی جانب سے گرفتار افراد کو پاکستان واپس آنے کے لئے ایمرجنسی ٹریول دستاویزات جاری کی جا رہی ہیں۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شہریوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کرنے کا آپریشن جلد شروع کیا جائے گا اور پاکستان پہنچنے پر ان ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والی پرواز میں عمرہ زائرین کے بھیس میں سوار 8 مبینہ بھکاریوں کو جہاز سے اتار دیا تھا۔
ایف آئی اے کے بیان کے مطابق امیگریشن کے دوران معلوم ہوا کہ یہ گروپ بھیک مانگنے کے مقصد سے سعودی عرب جا رہا ہے، گروپ نے ایک لاکھ 85 ہزار روپے کی رقم جاوید نامی شخص کے حوالے کی جس نے ان کے ویزوں کے حوالے سے کارروائی کی۔
ایف آئی اے کے بیان میں کہا گیا کہ ان افراد نے کہا کہ وہ وہاں بھیک مانگیں گے اور بھیک کی آدھی رقم نائب ایجنٹ کے حوالے کر دی جائے گی، گروپ کے بیانات لے کر ان کے پاسپورٹ قبضے میں لے لئے گئے ہیں اور مذکورہ مسافروں کو قانونی کارروائی کے لئے ملتان میں ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ و سمگلنگ ونگ کو بھیج دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹریفکنگ ان پرسنز ایکٹ 2018 کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے بیرون ملک سفر کرنے والے مبینہ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون کر رہی ہے، اس کارروائی سے 2 روز قبل بھی ایف آئی اے نے عمرہ زائرین کے بھیس میں سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 16 مبینہ بھکاریوں کو اسی ایئرپورٹ پر پرواز سے اتار لیا تھا۔
اس گروپ میں 16 افراد شامل تھے جن میں ایک بچہ، 11 خواتین اور چار مرد شامل تھے، انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں بھیک مانگنے سے حاصل ہونے والی کمائی کا آدھا حصہ اپنے سفری انتظامات میں شامل ایجنٹوں کو دینا ہوگا۔
یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئیں جب سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں کے سامنے یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ بھکاریوں کو بڑی تعداد میں غیرقانونی ذرائع سے بیرون ملک سمگل کیا جاتا ہے۔
وزارت کے سیکرٹری نے سینیٹ پینل کے سامنے انکشاف کیا تھا کہ بیرون ملک پکڑے گئے بھکاریوں میں سے 90 فیصد کا تعلق پاکستان سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراقی اور سعودی سفیروں نے اطلاع دی ہے کہ ان گرفتاریوں کی وجہ سے جیلوں میں بہت زیادہ بھیڑ جمع ہو گئی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
بی این پی کا قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان شاہ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

بی این پی کا قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان شاہ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

ایف آئی اے نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 97 فیصد نمبر لینے والے طلبا کو طلب کرلیا

ایف آئی اے نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 97 فیصد نمبر لینے والے طلبا کو طلب کرلیا

چھوہاروں کی تقسیم پر جھگڑا، شادی کا پنڈال میدان جنگ بن گیا

چھوہاروں کی تقسیم پر جھگڑا، شادی کا پنڈال میدان جنگ بن گیا

اسکول کلرک طلبہ کی امتحانی فیس کے 23 لاکھ جوئے میں ہار گیا

اسکول کلرک طلبہ کی امتحانی فیس کے 23 لاکھ جوئے میں ہار گیا

اسلام آباد بینک ڈکیتیوں کے نشانے پر،36گھنٹوں میں 4 وارداتیں

اسلام آباد بینک ڈکیتیوں کے نشانے پر،36گھنٹوں میں 4 وارداتیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In