راولپنڈی(نیوزڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صحت کو ڈاکٹروں نے تسلی بخش قرار دے دیا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا ڈاکٹروں نے تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ جس کے بعد ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔
ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔ جس کے بعد ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو معمول کے ٹیسٹ تجویز کر دیئے۔
بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ شوکت خانم اسپتال کے ایک اور پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز نے کیا۔