• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

جسٹس امین آئینی بینچ کے سربراہ ہونگے، صوبوں کی نمائندگی کی مدت 2 ماہ ہوگی: جوڈیشل کمیشن اعلامیہ

by ویب ڈیسک
نومبر 5, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
جسٹس امین آئینی بینچ کے سربراہ ہونگے، صوبوں کی نمائندگی کی مدت 2 ماہ ہوگی: جوڈیشل کمیشن اعلامیہ
0
SHARES
444
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے آج ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ سیکرٹری جوڈیشل کمیشن جزیلہ اسلم نے جاری کیا۔
26 ویں آئینی ترمیم کے بعد نوتشکیل شدہ جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، فاروق ایچ نائیک، شبلی فراز، شیخ آفتاب، عمرایوب اور روشن خورشید نے اجلاس میں شرکت کی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے شرکا کو خوش آمدید کہا اوران کی نامزدگی پر مبارکباد دی۔
عمرایوب نے ایک رکن کی غیرموجودگی میں کمیشن کے کورم پر اعتراض کیا لیکن عمرایوب کے اعتراض پر ووٹنگ کے ذریعے اکثریت نے فیصلہ کیاکہ اجلاس آئین کے مطابق ہے اور ایک رکن کی غیرموجودگی میں بھی اجلاس جاری رکھا جاسکتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق کمیشن نے اپنے کام کو انجام دینے کے لیے ایک مخصوص سیکرٹریٹ کے قیام پر غورکیا اور غور و فکر کے بعد چیف جسٹس کو مخصوص سیکرٹریٹ کی قواعد سازی اورقیام کی اجازت دی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے آئینی معاملات/کیسز پر غور کے لیے آئینی بینچ کے قیام پربھی غورکیا، چیف جسٹس نے آئینی بینچ پر ججوں کی رائے پیش کی اوربینچ کی مدت بارے تجاویز دیں، دیگرشرکا نے بھی موضوع پر اپنی آراء کا اظہار کیا جس پر مکمل بحث کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اخترافغان آئینی بینچ میں شامل ہونگے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ووٹنگ کے بعد اکثریت (12 میں سے 7) نے آئینی بینچ کے قیام کی منظوری دی اور آئینی بینچ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی شامل ہے، مدت 2 ماہ مقررکی گئی ہے، جوڈیشل کمیشن کا ابتدائی اجلاس کمیشن کے افعال کو آگے بڑھانے میں پروسیجرل قدم کی حیثیت رکھتا ہے اور جوڈیشل کمیشن نئے فریم ورک کے مطابق عملدرآمد کی طرف پیشرفت کررہا ہے۔
اجلاس کے اختتام پرچیئرمین کمیشن چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
’کچھ ایسی فائلیں سائن کیں جن میں لیفٹیننٹ اور کیپٹن رینک کے افغان شہریوں کو فوج سے نکالا گیا‘وزیر دفاع خواجہ آصف

خطرات ٹل گئے ،مطلع صاف ہوگیا ،گرج چمک کے امکانات نہیں رہے، وزیردفاع

’کچھ ایسی فائلیں سائن کیں جن میں لیفٹیننٹ اور کیپٹن رینک کے افغان شہریوں کو فوج سے نکالا گیا‘وزیر دفاع خواجہ آصف

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے: وزیر دفاع کا دعویٰ

امریکی صدارتی انتخابات، ابھی تک کے نتائج مطابق ٹرمپ 232  ووٹ لے کر 198ووٹ لینے والی کاملا سے آگے

امریکی صدارتی انتخابات، ابھی تک کے نتائج مطابق ٹرمپ 232 ووٹ لے کر 198ووٹ لینے والی کاملا سے آگے

بڑا بریک تھرو ، ٹرمپ دوسری مرتبہ  وائٹ ہائوس پہنچنے میں کامیاب ، بازی مار لی

بڑا بریک تھرو ، ٹرمپ دوسری مرتبہ وائٹ ہائوس پہنچنے میں کامیاب ، بازی مار لی

کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگوں کو ختم کروں گا: ٹرمپ کا دوسری بار امریکی صدر بننے کے بعد خطاب

کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگوں کو ختم کروں گا: ٹرمپ کا دوسری بار امریکی صدر بننے کے بعد خطاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In