• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے اٹل مؤقف پر آئی سی سی پریشان ،ایونٹ کے انعقاد کیلئے مزید کیا آپشن موجود ہیں ؟

by ویب ڈیسک
نومبر 12, 2024
in Uncategorized
0
چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے اٹل مؤقف پر آئی سی سی پریشان ،ایونٹ کے انعقاد کیلئے مزید کیا آپشن موجود ہیں ؟
0
SHARES
344
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے صاف مؤقف پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی پریشان ہے۔
پاکستان کی جانب سے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس آپشنز محدود ہیں۔
ہائبرڈ ماڈل کے آپشن کو پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی مسترد کرچکا ہے۔ ایونٹ کو پاکستان سے منتقل کرنا بھی آئی سی سی کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔ ٹورنامنٹ کو پاکستان سے منتقل کرنے کے لیے ٹھوس وجوہات کا تعین کرنا ہوگا۔
2031 تک بھارت 4 ایونٹس کا میزبان، پاکستان کے بائیکاٹ پر تمام بورڈزکو بھاری نقصان کا امکان
ذرائع کے مطابق صرف ایک ٹیم کی وجہ سے ٹورنامنٹ متاثر کرنے پر دیگر بورڈز کو بھی تحفظات ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں بھارت کی جگہ دوسری ٹیم کو شامل کرنے کا بھی آپشن موجود ہے۔ 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جب برطانوی حکومت نے زمبابوے کے کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کیا تھا تو زمبابوے کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا تھا۔
اس موقع پر آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ انگلینڈ سے منتقل کرنے کے بجائے زمبابوے سے مذاکرات کرکے معاملہ طےکیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی کو ای میل میں بھارت کے انکار کی وجوہات، اس کی بنیاد اور شواہد فراہم کرنے کا بھی کہا ہے۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو کی گئی ای میل میں بھارتی مؤقف کی وضاحت کے لیے سوالنامہ بھی ارسال کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں پی سی بی نے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرانے پر زور دیتے ہوئے حکومتی مؤقف سے آگاہ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے زبانی طور پر آئی سی سی کو بتایا تھا کہ وہ ٹیم پاکستان نہیں بھیجے گا جس کے بعد آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستان میں چینیوں کے تحفظ کیلئے چینی سکیورٹی عملے کی تعیناتی کی تجویز، پاکستان کا عدم اتفاق

پاکستان میں چینیوں کے تحفظ کیلئے چینی سکیورٹی عملے کی تعیناتی کی تجویز، پاکستان کا عدم اتفاق

حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی

پاکستان کی درخواست پر لاکھوں سوشل میڈیا پوسٹیں ،پیجز، یو آر ایل بلاک

راولپنڈی میٹرک امتحان، غلط مارکنگ پر 435 ملازمین کو جرمانے، تاحیات نااہلی کی سزا

راولپنڈی میٹرک امتحان، غلط مارکنگ پر 435 ملازمین کو جرمانے، تاحیات نااہلی کی سزا

مہنگائی کی شرح 11 فیصد تک آگئی، جلد سنگل ڈیجٹ پر آجائے گی: وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا

منی بجٹ اور پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے سے متعلق بڑ افیصلہ کرلیا گیا

جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہائوس میں اہم ملاقات ، دونوں میں کیا بات چیت ہوئی ؟ 

جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہائوس میں اہم ملاقات ، دونوں میں کیا بات چیت ہوئی ؟ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In