• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ووٹ الف کو دیتے ہیں ،حکومت میں ب آ جاتا ہے: پیر پگارا

by ویب ڈیسک
دسمبر 20, 2024
in پاکستان
0
ووٹ الف کو دیتے ہیں ،حکومت میں ب آ جاتا ہے: پیر پگارا
0
SHARES
105
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حر جماعت کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنشکنل کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ ہم ووٹ الف کو دیتے ہیں اور حکومت میں ب آ جاتا ہے۔

نصیر آباد کے کوٹ نورپور جمالی اوستہ محمد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب یہ حکومت بنائی ہے، جو چل ہی نہیں رہی بلکہ جھوٹ پر قائم ہے۔

پیر پگارا نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں، آپ کے اور میرے ووٹ سے نہ حکومت بنتی ہے اور نہ ٹوٹتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عزت دار لوگ سیاست سے باہر ہو جائیں گے تو پھر ٹھیکدار ملک چلائیں گے، ہمیں ملک کے لیے سوچنا ہے، سیلاب ہو یا دیگر آفات مدد کے لیے فوج ہی آتی ہے۔

مسلم لیگ فنشکنل کے سربراہ نے کہا کہ سب قانون کے مطابق چلیں گے تو بہتر ہو گا ورنہ پھر گاڑی اسی طرح چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تو پتہ تھا کہ 70 سال سے الیکشن کیسے ہورہے ہیں، اس بار عالمی سطح پر بھی پتہ چل گیا کہ الیکشن کیسے ہوتے ہیں۔

پیر پگارا کا کہنا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہے جہاں بھی گیا تو لوگوں کا حال دیکھ کر افسوس ہوا، ایسے بھی علاقے ہیں جہاں پینے اور نہانے کے لیے پانی نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر صدر زرداری نے کینالز کے لیے این او سی دی ہے تو ہم تو کچھ نہیں کر سکتے۔

فنکشنل لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سیلاب میں سب پریشان ہوتے ہیں کہ بند نہ ٹوٹ جائے جبکہ سیلاب کے سیزن میں لوگ پانی کے لیے لڑ رہے تھے بعد میں کیا حال ہو گا؟

پیرپگارا نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی ملے گا تو بلوچستان کی طرف آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اقتدار والے غربت سے نکل کر امیر بن گئے جبکہ بلوچستان کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے تھا۔

پیرپگارا نے کہا کہ عزت اور انصاف کے بغیر معاشرہ نہیں چل سکتا ہے، عزت نہیں دے سکتے مت دو، انصاف دے دو۔

ان کا کہنا ہے کہ کیانی صاحب سے حالات خراب تھے، باجوہ صاحب نےڈامہ ڈول کردیا ۔

فنکشنل لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یہ حکومت تو بنائی گئی، مگر چل پارہی ہے؟ ہمارے نصیب کہہ لیں یاعادت کہ ہمیں جھوٹ میں رہنا پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فیڈریشن کے حامی ہیں فیصلہ سازوں کو درست اور بروقت فیصلے کرنے چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ کالاباغ ڈیم منصوبہ ضیاء الحق کے دور میں ختم ہوچکا تھا جبکہ بے نظیر کے دور حکومت میں کالاباغ ڈیم کے لیے فنڈز مختص کئے گئے۔

پیرپگارا نے مزید کہا کہ 1985ء میں بھی سندھ پنجاب کے مابین نہری پانی کے مسائل ہوئے تھے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
چیف جسٹس پاکستان کے عہدےکی مدت کا تعین کرنےکی تجویز کی خبریں ، وزیر اطلاعات کا بیان سامنے آگیا

ادارے سیاسی انجینئرنگ میں مصروف ہونگے تو ایسا ہی حال رہیگا‘، سپریم کورٹ ججز کے ریمارکس

عدت نکاح کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست

بشریٰ بی بی کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور کی ہاؤسنگ اسکیم میں شیر آگیا، گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور کی ہاؤسنگ اسکیم میں شیر آگیا، گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک

سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ تمام کاپیاں واپس وزارت خارجہ میں جمع

میزائل پروگرام پر امریکی الزامات: پاکستان اپنے دفاع کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا، دفتر خارجہ

حکومت اور اپوزیشن کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، پہلی بیٹھک کی اندرونی کہانی

حکومت اور اپوزیشن کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، پہلی بیٹھک کی اندرونی کہانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In