• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

میزائل پروگرام پر امریکی الزامات: پاکستان اپنے دفاع کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا، دفتر خارجہ

by ویب ڈیسک
دسمبر 21, 2024
in پاکستان
0
سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ تمام کاپیاں واپس وزارت خارجہ میں جمع
0
SHARES
32
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  پاکستان کے میزائل پروگرام پر امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان فائنر کے بیان پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی میزائل صلاحیتوں اور ڈلیوری سسٹم پر سینئر امریکی عہدیدار کی جانب سے تھنک ٹینک میں دیا گیا بیان بے بنیاد، غیر منطقی اور تاریخ سے لاعلمی پر مبنی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ 1954 سے پاکستان اور امریکا کے مثبت اور وسیع تعلقات رہے ہیں، بغیر ثبوت حالیہ الزامات دوطرفہ تعلقات کےلیے معاون ثابت نہیں ہوسکتے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کبھی کسی بھی شکل میں امریکا کے لیے برے ارادے کا مظاہرہ نہیں کیا، اسٹریٹجک صلاحیتیں دفاع اور جنوبی ایشیا میں امن کے تحفظ کے لیے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے قابل بھروسہ کم از کم دفاع کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا، پاکستان خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیتوں کے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 2012 سے امریکی عہدیداروں نے اس موضوع پر بات کرنا شروع کی، پاکستان کی مختلف حکومتوں، قیادت اور عہدیداروں نے وقتاً فوقتاً ان غلط فہمیوں کو دور کرنےکی کوشش کی۔

خیال رہےکہ ایک روز قبل امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا تھا کہ پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جنوبی ایشیا سے باہر کے اہداف بشمول امریکا کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں امریکا کے نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان فائنر نےکہا تھا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس پاکستان طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہے جو اسے جنوبی ایشیا سے باہر کے اہداف بشمول امریکا کو بھی نشانہ بنانے کے قابل بناسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اقدامات اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے مقاصد کے بارے میں سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔ اگر کھل کر بات کی جائے تو پاکستان کے اقدامات کو امریکا کے لیے ایک ابھرتے ہوئے خطرے کے سوا کچھ اور سمجھنا مشکل ہے۔

جان فائنر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل سسٹمز سے لے کر ایسی میزائل ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو اسے بڑے راکٹ موٹرز کے تجربات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اگر یہ جاری رہا تو پاکستان کے پاس جنوبی ایشیا سے بہت آگے امریکا تک اہداف کو نشانہ بنانےکی صلاحیت ہوگی۔

خیال رہے کہ یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے جب حال ہی میں امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کے حوالے سے پاکستان کے چار اداروں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر کے مطابق ان چار پاکستانی اداروں پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے بڑھانے میں مدد دی ہے۔

امریکی پابندیوں کا شکار ہونے والے پاکستانی اداروں میں اسلام آباد کا نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس اور کراچی میں قائم 3 ادارے اختر اینڈ سنز، ایفیلی ایٹس انٹرنیشنل اور روک سائیڈ انٹرپرائیزز شامل ہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
حکومت اور اپوزیشن کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، پہلی بیٹھک کی اندرونی کہانی

حکومت اور اپوزیشن کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، پہلی بیٹھک کی اندرونی کہانی

فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل شفافیت، آزاد نگرانی کی کمی کا باعث بنتا ہے: برطانیہ

فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل شفافیت، آزاد نگرانی کی کمی کا باعث بنتا ہے: برطانیہ

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

کرپشن کرنے والے افسران کو کسی پوسٹ پر تعینات نہ کیا جائے، قائمہ کمیٹی اقتصادی امور

کرپشن کرنے والے افسران کو کسی پوسٹ پر تعینات نہ کیا جائے، قائمہ کمیٹی اقتصادی امور

خلا میں 140 کھرب سمندروں کے برابر تیرتا پانی مل گیا

خلا میں 140 کھرب سمندروں کے برابر تیرتا پانی مل گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In