• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

کرپشن کرنے والے افسران کو کسی پوسٹ پر تعینات نہ کیا جائے، قائمہ کمیٹی اقتصادی امور

by ویب ڈیسک
دسمبر 24, 2024
in پاکستان
0
کرپشن کرنے والے افسران کو کسی پوسٹ پر تعینات نہ کیا جائے، قائمہ کمیٹی اقتصادی امور
0
SHARES
115
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے چیئرمین سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والے افسران کو کسی پوسٹ پر تعینات نہ کیا جائے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت اقتصادی امور نے کمیٹی ارکان کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی تکمیل کی تاریخ نومبر 2024 تھی۔ تاہم اب منصوبے کی تکمیل اگست 2025 تک متوقع ہے۔ اس منصوبے کا معاہدہ جولائی 2022 میں کیا گیا تھا اور اس پر کام نومبر 2022 میں شروع ہوا۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے منصوبے کی تکمیل میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اور سوال کیا کہ کنٹریکٹ دو ماہ سے زیادہ تاخیر سے کیوں دیا گیا؟ جس کے نتیجے میں اضافی سود ادا کرنا پڑا۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے استفسار کیا کہ تاخیر جان بوجھ کر کی گئی یا پھر غفلت کی وجہ سے ہوئی؟۔

کمیٹی نے پاکستان میں منصوبوں کی تاخیر کے مسئلے پر بھی بات کی۔ اور این ٹی ڈی سی کی پروکیورمنٹ پالیسی میں موجود مسائل پر بحث کی۔ جس کا اعتراف این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی وسیم یونس نے کیا۔

سینیٹر کامل علی آغا نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بہت زیادہ ہے۔ اور اس پر سود کی ادائیگی مشکل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ارب ڈالر کے لیے پاکستان کو بار بار عالمی اداروں کے سامنے دستک دینی پڑتی ہے۔ اور قرض واپس کرنے میں مشکلات کی وجہ سے اقتصادی بحران شدت اختیار کررہا ہے۔

سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز نے اس بات کی وضاحت کی کہ یہ قرضے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے حاصل کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر این ٹی ڈی سی حکام نے بتایا کہ پروکیورمنٹ پالیسی میں کرپشن کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ اور منصوبے پر کام کرنے والوں سے بیان حلفی لیا جائے گا۔

سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ اور یہ ضروری ہے کہ منصوبوں کی تاخیر کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے افسران کو کسی اور پوسٹ پر بھی تعینات نہ کیا جائے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
خلا میں 140 کھرب سمندروں کے برابر تیرتا پانی مل گیا

خلا میں 140 کھرب سمندروں کے برابر تیرتا پانی مل گیا

ن لیگ معاہدے پر عمل نہیں کررہی، آئين سازی کے وقت کی گئی باتوں سے پيچھے ہٹ گئی: بلاول

انکی خواہش ہے کوئی مسلمان ملک ایٹمی طاقت نہ ہو، عمران بہانہ ہے انکا نشانہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہے: بلاول

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 17 اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 17 اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

روس نے آذربائیجان کے مسافر طیارےکو غلطی سےگرانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی

روس نے آذربائیجان کے مسافر طیارےکو غلطی سےگرانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی

جسٹس ریٹائرڈ اعجاز الحسن انتقال کرگئے

جسٹس ریٹائرڈ اعجاز الحسن انتقال کرگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In