• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

مذاکرات کا دوسرا دور، پی ٹی آئی نے حکومت کے سامنے دو مطالبات رکھ دیے

by ویب ڈیسک
جنوری 2, 2025
in پاکستان
0
مذاکرات کا دوسرا دور، پی ٹی آئی نے حکومت کے سامنے دو مطالبات رکھ دیے
0
SHARES
822
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز ہوگیا جس میں پی ٹی آئی نے حکومت کے سامنے 2 مطالبات رکھ دیے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات پر جوڈیشل کمیشن بنانے اوربانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ مذاکرات میں رکھ دیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےحکومت کوسیاسی قیدیوں پر مزیدکیس قائم نہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو کیس موجودہیں ان پرعدالتی فیصلوں کےمطابق عمل درآمد ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں پر مزید نئے کیس نہ بنائے جائیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر عمرایوب، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر،صاحبزادہ حامد رضا، راجہ ناصر عباس اور سلمان اکرم راجہ شریک ہیں۔
حکومت کی جانب سے مذاکرات میں راناثنا اللہ، راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات سے قبل حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مشاورت ہوئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کے عمر ایوب، اسد قیصر اور شیر افضل مروت جبکہ حکومت کی جانب سے رانا ثنا اللہ ،طارق فضل چوہدری اور نوید قمر شامل تھے۔
اسپیکر ایاز صادق سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصر کی ملاقات بھی ہوئی ذرائع کے مطابق ملاقات میں مذاکرات اور پارلیمانی امور پر مشاورت کی گئی۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات میں دیکھیں کہاں تک بات ہوتی ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں دونوں جانب سے مطالبات پیش کیے جائیں گے، ان کا کام سہولت کاری ہے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے 2 مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، حکومت کے پاس مذاکرات کے لیے 30 جنوری تک کا وقت ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے اپنا ایجنڈا فائنل کرلیا ہے، تمام گرفتارکارکنوں کی رہا ئی، 9 مئی اور 26 نومبر کےواقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے 2 مطالبات ہیں، ہمارے دو نکات پر عملدرآمد ہوگا تب بات چیت آگے بڑھ سکےگی، ان دو مطالبات پر پی ٹی آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
دوسری جانب پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میڈیا کے ذریعے پی ٹی آئی کے 2 بڑے مطالبات سامنے آرہے ہیں ہمارے سامنےتحریری مطالبات آئیں تو دیکھیں گے وہ کیا چاہتےہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر ان کے یہ 2 مطالبات تحریری طور پر سامنے آئے تو ہم ان سے پوچھیں گے یہ کیسے ممکن ہے ہم ان سے پوچھیں گے آپ بھی اتنی ہی تاریخ جانتے ہیں جتنی ہم تو بتائیں قیدیوں کی رہائی کیسےممکن ہے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پی ٹی آئی والے جو مطالبات لے کر آئیں گے اس پر ہمیں گائیڈ بھی کریں گے، پی ٹی آئی والے ہمیں بتائیں گے کہ آئین اور قانون یہ راستے دیتے ہیں، اگر وہ ہمیں اس پر قائل کردیں گے تو ہم خوش دلی سے ان کے مطالبوں پر غور کریں گے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
 ضمنی الیکشن: پنجاب کے 13 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش، نام سامنے آگئے

سب میرین کیبل میں خرابی، ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

سوشل میڈیا پر جھوٹ کا طوفان نہ روکا تو تمام کاوشیں دریا بُرد ہوجائیں گی، وزیراعظم

سوشل میڈیا پر جھوٹ کا طوفان نہ روکا تو تمام کاوشیں دریا بُرد ہوجائیں گی، وزیراعظم

ماورہ حسین اور رونالڈو: انسٹاگرام میسج کا راز کھل گیا

ماورہ حسین اور رونالڈو: انسٹاگرام میسج کا راز کھل گیا

پانڈیا کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی طلاق کی خبریں زیر گردش

پانڈیا کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی طلاق کی خبریں زیر گردش

پنجاب میں دھند برقرار، کئی مقامات سےموٹرویز بند

پنجاب میں دھند برقرار، کئی مقامات سےموٹرویز بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In