• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

خضدار میں مسلح عسکریت پسندوں کا بازار پر دھاوا، سرکاری عمارتیں جلادیں، بینک سے 9 کروڑ لوٹ لیے

by ویب ڈیسک
جنوری 9, 2025
in پاکستان
0
خضدار میں مسلح عسکریت پسندوں کا بازار پر دھاوا، سرکاری عمارتیں جلادیں، بینک سے 9 کروڑ لوٹ لیے
0
SHARES
368
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ضلع خضدار کی تحصیل زہری کے مرکزی بازار پر مسلح مسلح افراد نے حملہ کیا، لیویز فورس اسٹیشن، نادرا اور میونسپل کمیٹی کے دفاتر اور ایک بینک سمیت متعدد سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق حکام کے مطابق رات 11 بجے کے قریب 80 عسکریت پسند قریبی پہاڑوں سے علاقے میں داخل ہوئے اور انہوں نے زہری کے تحصیل ہیڈ کوارٹر میں بازار اور دیگر مقامات پر مسلح افراد کو تعینات کیا، زہری بازار کے ارد گرد چیک پوائنٹس اور پہاڑوں پر چوکیاں قائم کیں، تاکہ سیکیورٹی فورسز کی کسی بھی کارروائی کا مقابلہ کیا جاسکے۔

عسکریت پسندوں نے لیویز تھانے پر دھاوا بول دیا، اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا، ریکارڈ توڑ پھوڑ کی اور عمارت کو آگ لگا دی، جس سے عمارت کے کچھ حصے، فرنیچر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔ کوئٹہ میں بینک حکام کے مطابق مسلح افراد نے بعد ازاں نجی بینک کی برانچ پر حملہ کیا، عملے کو یرغمال بنایا اور اسٹرانگ روم سے 9 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ قلات کے کمشنر نعیم خان بازئی نے ڈان کو بتایا کہ مسلح عسکریت پسند زہری میں 5گاڑیوں اور 20 سے زائد موٹر سائیکلوں پر داخل ہوئے تھے، جو جدید ترین خودکار ہتھیاروں سے لیس تھے، وہ کم از کم 8 گھنٹے تک علاقے میں رہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سیکیورٹی فورسز نے پہنچ کر آپریشن شروع کیا تو عسکریت پسند لیویز کی دو گاڑیاں اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گئے، ان کے قبضے سے 20 اے کے 47 رائفلیں، 4 ہزار راونڈ، گولہ بارود اور 10 موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔

عسکریت پسندوں نے زہری میونسپل کمیٹی کے دفاتر پر بھی حملہ کیا، ریکارڈ کی توڑ پھوڑ کی اور عمارت کو آگ لگا دی، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں سرکاری ریکارڈ، کمپیوٹر ز اور دیگر آلات تباہ کیے گئے۔

عسکریت پسندوں نے مرکزی مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرتے ہوئے بازار اور دیگر علاقوں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا اور وہاں جمع لوگوں کے سامنے تقاریر کیں۔ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا، آپریشن میں مدد کے لیے فوجی ہیلی کاپٹروں کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا متنازعہ نقشہ جاری کر دیا ، کون کون سے ملک اس میں شامل کیے گئے ؟سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک کی شدید مذمت

صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا متنازعہ نقشہ جاری کر دیا ، کون کون سے ملک اس میں شامل کیے گئے ؟سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک کی شدید مذمت

پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے مگر کیا آپ نے پہچانا کہ یہ کون سی پاکستانی خاتون سیاستدان کا بچپن ہے ؟

پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے مگر کیا آپ نے پہچانا کہ یہ کون سی پاکستانی خاتون سیاستدان کا بچپن ہے ؟

امریکی عدالت کی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ، ہزاروں ڈالر جرمانہ عائد کردیا

ہَش منی کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ سزا سے بچ گئے، جرم برقرار،20جنوری کو مجرمانہ ریکارڈ ساتھ صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے پہلے صدر کا اعزاز حاصل کریں گے

شیرخوار بچوں کے دودھ اور عام دودھ سمیت میک اپ کا سامان بھی مہنگاہو گیا ، نیا بجٹ نافذ ، کون سی چیز کتنی مہنگی ہوئی ؟ 

سرکاری ملازمین کی پنشن پالیسی میں اہم تبدیلیاں

ماہانہ 200 یونٹ کے صارفین  کے لیے  ٹیرف  میں اضافہ واپس لینے کی تجویز؟ خبر کے حقائق جانیں 

کڑاکے کی سردیوں میں بھارتی شہری کو بڑا دھچکا ، دسمبر کا بجلی کا بل 2 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد آگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In