اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا کے دور میں آج کل لوگ ناصرف اپنے دوستوں بلکہ اپنی پسندیدہ شخصیات کو بھی انکی سالگرہ پر خاص وش کرنے کیلئے انکی بچپن کی تصاویر شیئر کرتے ہیں ۔ ان تصویروں میں آج کی ان معروف شخصیات کو پہچاننا تو خاصا مشکل ہوتا ہے لیکن برتھ ڈے وِش کرنے والے اس تصویر کے ’اہم‘ ہونے کی وجہ سے اسکی تفصیل لکھنا نہیں بھولتے۔ ایسی ہی ایک تصویر مریم نواز کی سالگرہ کے موقع پر بھی سامنے آئی جو اداکارہ عفت عمر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔اس نایاب تصویر میں انہیں والدہ کلثوم نواز کی گود میں دیکھا جاسکتا ہے