• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی کا یونٹ 71 روپے سے کم کرکے 39 روپے کردیا گیا

by ویب ڈیسک
جنوری 15, 2025
in پاکستان
0
بجلی کی فی یونٹ قیمت 35 روپے ، ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں ، توانائی سیکٹرکے قرضوں کا بوجھ بجلی صارفین سے لیا جا رہا ہے: وزیر توانائی کے بڑے انکشافات
0
SHARES
119
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کا خصوصی رعائتی نرخ موجودہ 71 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 39.70 روپے فی یونٹ کردیا گیا ہے، چند ماہ میں خطے کی سستی ترین بجلی عوام کو فراہم کریں گے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ قواعد و ضوابط بنالیے ہیں، صنعتی اور اقتصادی زونز کا طریقہ کار تبدیل کررہے ہیں، اب ہر محلے میں چارجنگ اسٹیشن ہوگا، 15 دنوں کے اندر چارجنگ اسٹیشنز کی اجازت مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، حکومتی اصلاحات کے ثمرات مل رہے ہیں، گردشی قرضوں میں 12 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ حکومت سستی بجلی کے لیے دن رات کام کررہی ہے، ڈسٹریبیوشن کمپنیوں نے پچھلے سال 223 ارب روپے کا نقصان کیا، لیکن اب اس میں کمی آئی ہے، جولائی تا نومبر 2024 میں ہماری پرفارمنس 380 ارب روپے بہتر رہی ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ ہم نے 5 ماہ مین اس نقصان کو 170 ارب روپے سے بڑھنے نہیں دیا، تمام انڈسٹریل اسٹیٹس کو ایک ہی جگہ سے بجلی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل اور تھری ویلرز کے لیے 6 ارب ڈالر کا فیول درآمد کیا جاتا ہے، گلی محلوں میں چارجنگ اسٹیشنز قائم ہونے اور بجلی کے نرخوں میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی نسبت 3 گنا زیادہ فائدہ ہوگا، الیکٹرک موٹرسائیکل پر شفٹ ہوں گے، جس سے 100 روپے سے کم خرچ آئے گا، چارجنگ اسٹیشن کے طریقہ کار کا آسان بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں بھی چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی کے نرخوں میں 44 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی تاریخ کی پہلی الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام اور بیٹریوں کے متبادل پوائنٹ سے متعلق ریگولیشنز کا بھی نفاذ کر دیا گیا ہے۔ ان ریگولیشنز کا نفاذ پاور ڈویژن کے ادارے نیشنل انرجی کنزویشن اتھارٹی کے تحت کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ چارجنگ اسٹیشنز پر بجلی کے نرخوں میں کمی کی بدولت اب پیٹرول اور دوسرے ایندھن کے مقابلے سفری اخراجات میں 3 گنا تک بچت ممکن ہوسکے گی اور جس کی بدولت اب کرایوں میں خاطر خواہ کمی کا بھی امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں پیٹرول اور دوسرے ایندھن پر انحصار کم ہونے کی وجہ سے بھاری زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔

پاور ڈویژن کے اس اقدام کی وجہ سے جہاں ایک طرف سفری اخراجات اور اس سے متعلقہ اُمور میں مثبت تبدیلی کا امکان ہے وہاں چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری متبادل پوائنٹ کے گلی گلی قیام کی وجہ سے ایک مثبت کاروبار کا بھی موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ رعائتی قیمت کے ساتھ اب صرف 15 دنوں میں چارجنگ اسٹیشنز یا بیٹری پوائنٹ کے قیام کی اجازت لی جاسکتی ہے اس ضمن میں پاور ڈویژن کے ذیلی ادارے NEECA نے ون ونڈو کا قیام کر دیا ہے اور اب صرف ویب سائٹ پر جاکر رجسٹریشن کی جاسکتی ہے۔

اس ضمن میں مسابقتی مارکیٹ کو یقینی بنانے اور مُلکی و غیر مُلکی براہ راست سرمایہ کاری کو ممکن بنانے کے لیے ان ریگولیشنز کو انتہائی آسان بنایا گیا ہے اور رجسٹریشن فیس کو بھی محض 50 ہزاررکھا گیا ہے۔ ان ریگولیشنز کے نفاذ سے ایک تخمینہ کے تحت سال 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت کا ہدف حاصل ہوسکے گا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
نگران حکومت کا جاتے جاتے عوام کو بڑا جھٹکا ، کل سے پٹرول کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ؟ اوگرا نے سمری حکومت کو بھیج دی

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

فیکٹ چیک : قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب ہسپتال کا نام بدل کر مریم نواز آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز رکھ دیا گیا؟

مریم نواز اور یو اے ای کے مہمان کی فیک ویڈیو بنانے اور وائرل کرنیوالے8 ملزمان گرفتار

ایران: سپریم کورٹ کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 ججوں کو قتل کردیا

ایران: سپریم کورٹ کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 ججوں کو قتل کردیا

قومی فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں

قومی فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں

2نمبر چیئر مین نیب بھائی سمیت گرفتار ، دونوں نے کیا کیا کارروائیاں کی تھیں ؟

دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں 23ہزار4سو56پاکستانی قید ، اہم انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In