اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ سابق سپریم کورٹ جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمدکھوکھر انتقال کرگئے۔ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی عمر 80 برس تھی اور وہ ایک عرصہ سے علیل تھے۔
جسٹس ریٹائرڈ فقیرمحمدکھوکھر کا جنازہ آج لاہور میں ادا کیا جائے گا۔ ان کی نماز جنازہ نمازعصر کے بعد شام 4 بج کر 15 منٹ پر ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو ایک ہفتہ قبل ہی لاپتہ افرادکمیشن کا سربراہ بنایا گیا تھا۔ ان کی عمر 80 برس تھی۔ جب انھیں لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا، وہ لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اور ان کی صحت کی بابت تشویش ناک خبریں آ رہی تھیں۔