• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

کرکٹ ،میڈم وزیر اعلیٰ،ٹک ٹاک اور ایس ایچ او

by ویب ڈیسک
جنوری 31, 2025
in بلاگ
0
کرکٹ ،میڈم وزیر اعلیٰ،ٹک ٹاک اور ایس ایچ او
0
SHARES
974
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تحریر: ظفر آہیر

یہ تین مارچ سنہ 2009 کی صبح ہے ۔
سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے شہر لاہور میں موجود ہے ۔۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن شروع ہونا تھا۔
مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے 12 دہشت گردوں نے مہمان کرکٹ ٹیم پر حملہ کر دیا اس حملے میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے چھ ارکان زخمی جبکہ ٹیم کی حفاظت پر مامور پانچ پولیس اہلکاراورایک ڈرائیور جاں بحق ہو گئے ۔
اس افسوس ناک واقعہ کے بعد کئی سال تک پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی ٹکرکٹ میچ کی میزبانی نہیں کر سکا ۔
پاکستان کو اپنی تمام ہوم سیریز متحدہ عرب امارات کے نیوٹرل مقام پر کھیلنی پڑیں ۔ وہاں سیریز کے انعقاد پر پی سی بی کی خطیر رقم خرچ ہوتی رہی ۔
کرکٹ بورڈ ایک عرصے تک غیرملکی ٹیموں کو پاکستان آ کر کھیلنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کر تا رہا اوریوں پاکستان میں چھ سال تک کوئی ٹیم نہ آئی ۔
بالآخر چھ برس کے طویل وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کی بحال ہوئی اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیم دو ہفتے کے دورے پر لاہور پہنچی۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔مختلف راستوں کو بند کردیا گیا ہے،مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں کا کنٹرول پولیس اور رینجرز نے سنبھال لیا، ٹیم کی سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 6 ہزار پولیس اہلکاروں نے فرائض سر انجام دیے ٹیم کو ایئرپورٹ سے ہوٹل تک صدارتی سکیورٹی میں لایا گیا جب کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے روٹ کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔
اور یوں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گئی اور طے پایا کہ کر کٹ ٹیموں کو نہایت ہی اعلیٰ قسم کی سیکیورٹی فراہم کی جا ئے گی تاکہ خدا نخواستہ دوبارہ کوئی ایسا واقعہ نہ ہوجائے جس سے ملک کی بدنامی ہو ۔
اس فیصلہ کے بعد جب بھی کوئ ٹیم پاکستان میں آتی ہے اسے “وی وی آئی پی “سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے یعنی صدر مملکت ااور آرمی چیف سے بھی زیادہ سیکیورٹی ۔
جب کرکٹ ٹیم سٹیڈیم جارہی ہوتی ہے یا آرہی ہوتی تو ان کےلئے “زیرو روٹ” لگتا ہے یعنی کوئی چرند پرند اس راستے پر نہیں آسکتا ۔
ہزاروں اہلکار ڈیوٹی پر ہوتے ہیں اور اس سیکیورٹی پر کروڑوں روپے خرچہ آتا ہے بہرحال ان انتظامات سے ملک میں کرکٹ بحال ہو گئی۔
انڈیا کے علاوہ تمام ممالک کے کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئیں اور کرکٹ کھیلی اگرچہ سیکیورٹی انتظامات سے پاکستان کے عوام بہت تنگ ہوئی، گھنٹوں سڑکیں بند ہوئیں ہم نے بھی اس پر احتجاج کیا ،یہ ساری باتیں اپنی جگہ تاہم دنیا بھر میں پاکستان کا سوفٹ امیج بہتر ہوا ۔
تیس جنوری دوہزار پچیس ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم ملتان آتی ہے ۔دو ٹیسٹ میچ کھیلتی ہے ۔واپسی کے لئے عازم سفر ہے ۔”زیروروٹ “لگا ہے کہ اچانک ایک موٹر سائیکل سوار کہیں سے آن نکلتا ہے ۔ڈیوٹی پر مامور اہلکار وں کی ہوائیاں اڑجاتی ہیں ایک کانسٹیبل اسے روکنے کی کوشش کرتا ہے موٹر سائیکل سوار نہی رکتا ۔کسی کو نہی معلوم کہ یہ کون ہے ،اس کے پاس کوئی ہتھیار ہے ؟خود کش بمبار ہے ؟یا بھولا بھالا بزرگ شہری؟۔
کرکٹ ٹیم رواں دواں ہے اور موٹر سائیکل سوار اس قافلے کے ساتھ جڑا ہے اس دواران ایس ایچ او نیو ملتان آگے بڑھتا ہے موٹر سائیکل سوار کو پکڑ کر گراتا ہے ۔تھپڑا مارتا ہے پولیس افسران واہ واہ کرتے ہیں سی پی او ،ایس ایس پی آپریشن اسے شاباش دیتے ہیں کہ اس نے بہترین کام کیا ہے۔
اب دوسرا کام شروع ہوتا ہے اس واقعہ کی ایک ویڈیو بنتی اور اس کا ایک پورشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا ہے جس کے بعد ایک طوفان کھڑا ہوجاتا ہے ۔۔کہ بزرگ شہری پر تشدد ہوگیا۔
سارادن دفاتر میں بیٹھ کر جمائیاں لینے والے رپورٹرز کے ہاتھ بھی یہ خبر لگ جاتی ہے ٹی وی چینل پر من پسند” بپر “دیے جاتے ہیں،پولیس پر اپنی بھڑاس نکالی جاتی ہے۔
سی ایم صاحبہ پنجاب جو خودہروقت فیک نیوز اور سوشل میڈیا سے نالاں ہیں جن کی اپنی جماعت “جھوٹی خبروں “ کی روک تھام کے لئے” پیکا آرڈی ننس “جیسا قانون بناچکی ہے ،بغیر کسی تحقیق کے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے ایس ایچ او کو معطل کرنے اور اسے حوالات میں بند کرنے کاحکم جاری کرتی ہیں۔ آئی جی پنجاب اپنے آفیسر کا دفاع کرنے کے بجائے میڈم سی ایم کے حکم کی تعمیل کرتے ہیں۔
کسی نے تحقیق نہیں کی کہ وہ شہری اتنی سیکیورٹی کے باوجو زیرو روٹ پر کیسے آگیا؟؟ کون ذمہ دار ہے؟؟اسے سزا دیں۔۔
لیکن نہیں ،سزا اسے ملی جس نے اسے روکا۔
آگے چیمپئنز ٹرافی آرہی ہے، کرکٹ ٹیمیں بھی آئیں گی ،زیرو روٹ بھی لگیں گےمگر شاید اب سیکورٹی کاکام میڈیا رپورٹرز یا سوشل میڈیا کے دانشور کریں یا پھر “میڈم سی ایم “کی ٹک ٹک ٹام ٹیم یہ کام سنبھالیں گی۔

Tags: Zafar Aheerظفر آہیر
ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
حکومت کا’’ ایک ارب روپے‘‘ کی خطیر رقم سے پنجاب میں مفت وائی فائی فراہم کرنے کا اعلان

مریم نواز کی اے آئی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالاملزم مردان سے گرفتار

چیمپیئنز ٹرافی میں فخر زمان کے ساتھ بابراعظم اوپنر جائیں گے

چیمپیئنز ٹرافی میں فخر زمان کے ساتھ بابراعظم اوپنر جائیں گے

قلات: منگوچر میں دہشتگردوں کا حملہ، 18 جوان شہید ،جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

قلات: منگوچر میں دہشتگردوں کا حملہ، 18 جوان شہید ،جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

لاس اینجلس آگ لگنے کا واقعہ ، 3ہفتوں بعد اب کیا صورتحال ہے،نقصانات کا تخمینہ 275 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

لاس اینجلس آگ لگنے کا واقعہ ، 3ہفتوں بعد اب کیا صورتحال ہے،نقصانات کا تخمینہ 275 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

عمران خان سےکوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، جو ڈی چوک آئےگا وہ گرفتار ہوگا: محسن نقوی

پی ٹی آئی سے 26 نومبرکودرخواست کی تھی، اب بھی کرینگے، نہیں مانے توپھر وہی کریں گے، پی ٹی آئی کے 8فروری کو احتجاج کے اعلان پر وزیر داخلہ کا بیان آگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In