امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رہنے والی ایک بھارتی خاتون نے اپنے خاندان کے ماہانہ اخراجات کی تفصیل بیان کر کے آن لائن توجہ حاصل کی ہے۔ شیوے، جو اس وائرل کلپ کی خالق ہیں، نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی ویڈیو شیئر کی، جس میں چار افراد پر مشتمل اپنے گھرانے کے بجٹ کی جھلک پیش کی۔
ویڈیو میں شیوے بیان کرتی ہیں:یہ ہے ہمارا خرچ، ہم سان فرانسسکو بے ایریا میں چار افراد کے خاندان کے طور پر رہتے ہیں۔ ایسٹ بے میں دو بیڈ اور دو باتھ روم والے اپارٹمنٹ کا کرایہ 3ہزار3سو ڈالر۔ ہمارے ننھے بچے کی فل ٹائم ڈے کیئر کی لاگت 2ہزار 4سوڈالر۔ گروسری کے اخراجات، جن میں کاسکو، والمارٹ اور انڈین گروسری شامل ہیں، 1ہزار ڈالر۔ یوٹیلیٹی بلز، جیسے فون بل، انٹرنیٹ، بجلی، 500 ڈالر۔
پٹرول کے اخراجات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ا بھی اپنی گاڑی زیادہ نہیں چلاتے لیکن یہاں پٹرول مہنگا ہے،صرف سان فرانسسکو تک میرے کام کیلئے سفر کا خرچ ہی 150 ڈالر ہے ۔
انہوںنے مزید بتایا کہ جم ممبرشپ اور گروپ ورک آؤٹ کلاسز 200 ڈالر۔ کار انشورنس جو سالانہ ایک ہزار 600 ڈالر ہے، یعنی ماہانہ 130 ڈالر۔ یہ سب ملا کر تقریباً 7ہزار 900 ڈالر بنتے ہیں۔
شیوے کا کہناتھا کہ مجھے یقین ہے کہ میں اس بجٹ میں 10 فیصد مختلف اخراجات شامل کروں گی کیونکہ مجھے یقین ہے کہ میں نے کچھ چھوڑ دیا ہے۔تو یہ تقریباً 8ہزار 700 ڈالر کے فکسڈ اخراجات ہیں۔ ہمارے ماہانہ متغیر اخراجات، جن میں باہر کھانا اور خریداری شامل ہیں، تقریباً ایکم ہزار ڈالر ہیںاور یوں کل ملا کر اخراجات تقریباً 9 ہزار سے 10 ہزار ڈالر ماہانہ ہیں۔اور ہاں: ہمارے سفر کے بجٹ اس فہرست میں شامل نہیں ہیں اور اگر ان 10 ہزار ڈالر کو پاکستانی روپوں میں دیکھا جائے تو یہ تقریباً 28 لالکھ 36ہزار کے لگ بھگ بنتے ہیں ۔





