• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, مئی 11, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

ٹرمپ دنیا فتح کرنے کے مشن پر

by ویب ڈیسک
جنوری 10, 2026
in بلاگ
0
ٹیکنالوجی سیکٹر کو بڑا جھٹکا ، ایچ ون بی ویزے کی فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر
0
SHARES
87
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter


سمیرا سلیم کا بلاگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب سے برسرِ اقتدار آئے ہیں انھوں نے جارحانہ پالیسی کو اپنایا ہوا ہے۔ گریٹ امریکا کا خواب حقیقت میں بدلنے کے لئے ٹرمپ سرکار اندھا دھند طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔ ٹرمپ کی ٹیرف جنگ میں کامیابی کے بعد ٹرمپ کی خود اعتمادی آسمان کو چھو رہی ہے۔ ٹرمپ اس وقت”اپن ہی بھگوان ہے” کی سی کیفیت میں ہے۔ اس بار صدر ٹرمپ نے جمہوریت کے پیچھے چھپنے کی بجائے ڈنکے کی چوٹ پر سرعام وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کی سرکاری رہائش گاہ  سے ہی اغواء کر لیا۔ امریکا کا ملٹری آپریشن دنیا کے لئے سرپرائز تھا، تاہم ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ امریکا نے اپنے مفادات کے لئے کسی عالمی لیڈر کو اغواء کیا ہو۔ ماضی میں بھی ایسی کئی مثالیں ملتی ہیں۔امریکی فوج نے 1989 میں نے پاناما پر حملہ کر کے سابق فوجی حکمران مینول نوریگا کو اٹھا لیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک وقت میں نوریگا امریکا کا اتحادی سمجھا جاتا تھا۔ نوریگا پر بھی وینزویلا کے صدر کی طرح منشیات کے کاروبار کا الزام لگایا گیا۔ پھر 2022 میں لاطینی امریکی ملک ہونڈوراس کے سابق صدر جووان اورلینڈو ہرنانڈیز کو بھی منشیات اور بدعنوانی کے الزامات پر اغوا کرنے کے بعد امریکا منتقل کیا گیا۔ 

ٹرمپ نے امریکا کی ڈوبتی ہوئی مقامی صنعت کو دوبارہ ذندہ کرنے کےلئے پہلے چین سمیت 60 ممالک پر ٹیرف عائد کرکے پوری دنیا کی تجارت میں ایک بھونچال پیدا کیا۔ جس ملک نے "یس باس” نہیں بولا اس پر اضافی ٹیرف لگا دیا گیا۔ جیسا کہ چین اور بھارت کے ساتھ ہوا۔ بھارت کو روسی تیل خریدنے پر اضافی امریکی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرمپ گاہے بگاہے مودی کی کلاس لیتے رہتے ہیں۔ کبھی پاکستان کی جانب سے گرائے گئے رافیل طیارے کا طعنہ دیا جاتا ہے تو کہیں مودی کی منت سماجت کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوڑ دیتے ہیں۔  ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روسی تیل کے معاملے پر امریکا سے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن نئی دہلی پر 500 فیصد ٹیرف عائد کر سکتا ہے۔ 

 بات اب صرف ٹیرف کی تجارتی جنگ تک محدود  نہیں رہی بلکہ معاملہ خودمختار ممالک کے قدرتی وسائل پر قبضے تک جا پہنچا ہے۔ نایاب معدنیات ، سونا ، تیل اور گیس سے مالامال ممالک کے لئے ٹرمپ ایک ڈراؤنا خواب بن گئے ہیں۔ جو ملک انکار کرے گا، اس کے حکمران کو یا تو اٹھا لیا جائے گا یا پھر طاقت کے زور پر قبضہ کر لیا جائے گا۔ ٹرمپ کی کوئی حد نہیں، وینزویلا پر حملے کے بعد ٹرمپ کا معدنیات سے مالا مال گرین لینڈ حاصل کرنے کے لیے ملٹری آپریشن پر غور جاری ہے۔ جبکہ فرانس، جرمنی اور پولینڈ کے وزراء خارجہ نے بھی سر جوڑ لئے ہیں کہ اگر ٹرمپ نے ایسا کیا تو یورپی ممالک نے کیا کردار ادا کرنا ہے۔ یورپ کا کٹھن امتحان شروع ہو چکا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ یورپی ممالک ڈنمارک کے ساتھ ہوں گے یا  امریکا کے ساتھ؟ 

ٹرمپ کے اقتدار سنبھالتے ہی پاکستان نے امریکی لابنگ فرمز کے ذریعے ٹرمپ تک رسائی حاصل کی اس کا فائدہ پاکستان کو یہ ہوا ہے کہ ایک تو global clout  میں اضافہ ہوا ہے اور دوسرا پاکستان ٹرمپ کا تب تک کا لاڈلا بن گیا ہے جب تک پاکستان "یس سر” بولتا رہے گا۔ خیر سے پاکستان کے موجودہ نظام تو یہ نوبت ہی نہیں آنے دی کہ ٹرمپ ہم سے کچھ مانگے۔ ہم نے نایاب معدنیات سمیت دیگر اہم ڈیلز تھالی میں سجا کر خود ہی پیش کر دی ہیں تاکہ ٹرمپ کو کچھ مطالبہ کرنے کی زحمت ہی نہ کرنا پڑے ۔ پاکستان کی آفرز پر مارکو روبیو کئی بار پاکستان کا شکریہ ادا کر چکے ہیں۔  کروڑوں ڈالرز کی لابنگ کے ساتھ ساتھ نایاب معدنیات، غزہ میں فوج بھیجنے کی پیشکش اور شہباز شریف کی خوشامد کام کر گئی ہے۔ ورنہ ٹرمپ نے تو روس کو بھی نہیں چھوڑا، اس کے بھی آئل ٹینکر پر قابض ہو گیا ہے۔

ایک طرف ٹرمپ ایران پر دوبارہ حملہ آور ہونے کے لئے ایران کو مظاہرین کے خلاف طاقت استعمال کرنے پر دھمکیاں دے رہے ہیں، تو دوسری طرف ایک ایسا اتحاد ٹوٹنے جا رہا ہے جس کے بارے یورپ نے کبھی تصور نہیں کیا ہو گا۔ مارچ 1947 میں صدر ہیری ٹرومین کی 18 منٹ کی تقریر نے جس امریکا کو یورپ سے منسلک کیا تھا، وہ دفاع کے لیے مشترکہ عزم اور اقدار کا مشترکہ مجموعہ تھا۔ امریکا نے سوویت یونین کی مزید توسیع کے خلاف یورپ کے دفاع کے لیے نہ صرف امریکی حمایت کا وعدہ کیا بلکہ نیٹو، ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور اقوام متحدہ کے قیام کی قیادت بھی کی۔اب 80 سال کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے یورپ کو disown کرتے ہوئے وعدہ خلافی کر دی ہے۔ بلکہ گرین لینڈ پر قبضے کا پلان بھی بنا چکے ہیں۔ دوسرے ممالک کے وسائل پر قبضے کے لئے ٹرمپ امریکی فوج کو "ڈریم ملٹری” بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ فوجی غلبہ قائم رکھنے کیلئے فوجی بجٹ میں 50 فیصد اضافے کی خواہش کا اظہار کیا یے۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ "دنیا بھر کے ممالک پر فوجی حملے کا اختیار رکھتا ہوں، اور مجھے صرف میں ہی روک سکتا ہوں”۔ یہ بیان سن کر اس بات پر یقین پختہ ہو رہا ہے کہ ٹرمپ دنیا فتح کرنے کے مشن پر چل نکلے ہیں۔ جس طرح سے وہ کھل کر جارہانہ اننگز کھیل رہے ہیں، یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے دنیا تیزی سے تیسری جنگ عظیم کی جانب بڑھ رہی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
وینزویلا کے اقتدار کے پیچھے موجود بڑی طاقت ، صدر نکولس مادورو کی اہلیہ سیلیا فلوریس در اصل کون ہیں ؟ سیاست میں کیسے آئیں 

کاراکس کی بجلی منقطع کرنے سے مادورو کے کمپاؤنڈ کے نقشے تک، امریکہ نے وینزویلا میں خفیہ آپریشن کی منصوبہ بندی کیسے کی؟

کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا

کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا

ٹیکنالوجی کا حیرت انگیز شاہکار ،یانگ وانگ U8 نے اپنی جگہ پر 360 ڈگری گھوم کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا

ٹیکنالوجی کا حیرت انگیز شاہکار ،یانگ وانگ U8 نے اپنی جگہ پر 360 ڈگری گھوم کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا

9مئی واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سزا ، کورکمانڈرزکانفرنس کے اعلامیے پر عمران خان کا رد عمل بھی سامنے آگیا ، بڑا اعلان

کپتان کا کراچی۔۔اڈیالہ کے اسیر نے بڑے بڑوں کی نیندیں اڑا دیں 

بنگلورو: 34 سالہ خاتون سافٹ ویئر انجینئر کا گلا گھونٹ کر قتل، فلیٹ کو آگ لگا دی گئی ، 18 سالہ طالب علم پڑوسی گرفتار

بنگلورو: 34 سالہ خاتون سافٹ ویئر انجینئر کا گلا گھونٹ کر قتل، فلیٹ کو آگ لگا دی گئی ، 18 سالہ طالب علم پڑوسی گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In