• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 5, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

تبسم ! پولیس کو کال کرو ، یہ لوگ مجھے بری طرح مار رہے ہیں ، بھارتی شہر بریلی میں ٹرین میں امام مسجد کی پراسرار ہلاکت نے نیا رخ اختیار کرلیا

by ویب ڈیسک
مئی 5, 2026
in دنیا
0
تبسم ! پولیس کو کال کرو ، یہ لوگ مجھے بری طرح مار رہے ہیں ، بھارتی شہر بریلی میں ٹرین میں امام مسجد کی پراسرار ہلاکت نے نیا رخ اختیار کرلیا
0
SHARES
137
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں ایک امام کی ٹرین میں ہلاکت کے واقعے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں پولیس نے ابتدائی طور پر حادثہ قرار دیے گئے کیس میں اب قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بہار کے ضلع سیوان سے تعلق رکھنے والے امام توصیف رضا مظہری یوگ نگری رشی کیش ایکسپریس کے جنرل کوچ میں سفر کر رہے تھے جب وہ پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ ان کی اہلیہ تبسم نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے شوہر کو ان کی مذہبی شناخت، داڑھی اور ٹوپی کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔

تبسم کے مطابق مظہری اپریل کے آخری ہفتے میں بریلی ایک مذہبی تقریب (عرس) میں شرکت کے لیے آئے تھے اور 26 اپریل کی رات بریلی جنکشن سے واپسی کے لیے ٹرین میں سوار ہوئے۔ ایف آئی آر کے مطابق ٹرین میں سوار ہونے کے چند منٹ بعد ہی انھوں نے اپنی اہلیہ کو فون کر کے بتایا کہ انہیں کوچ کے اندر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اگلے اسٹیشن پر پولیس کی مدد کا انتظام کیا جائے۔

اہلیہ کا کہنا ہے کہ کال کے دوران ویڈیو بھی منسلک ہوئی جس میں وہ اپنے شوہر کو مبینہ طور پر پٹتے ہوئے دیکھ سکیں جبکہ دیگر مسافر مدد کے لیے آگے نہیں آئے۔ کچھ دیر بعد فون بند ہو گیا اور اگلی صبح پولیس نے انھیں شوہر کی ہلاکت کی اطلاع دی جسے ابتدا میں حادثہ قرار دیا گیا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس کیس میں اس وقت پیش رفت ہوئی جب مبینہ آڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ایک شخص کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے: ’تبسم، فوراً پولیس کو کال کرو، یہ لوگ مجھے بری طرح مار رہے ہیں۔‘

رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں چہرے، کندھے اور سینے پر متعدد زخموں کے علاوہ کھوپڑی اور پسلیوں کے فریکچر کی نشاندہی کی گئی ہے، جبکہ موت کی وجہ شدید خون بہنا اور کوما بتائی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، امام کے سفر کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور بریلی جنکشن سمیت مختلف مقامات کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مواد کی بھی جانچ کی جا رہی ہے، جبکہ مزید تفتیش کے لیے ایک ٹیم کو سیوان بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ون کانسٹیوٹوشن ایلیٹ بمقابلہ محسن نقوی

ون کانسٹیوٹوشن ایلیٹ بمقابلہ محسن نقوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In