برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں پولیس فائرنگ سے 2 بچوں کی 32 سالہ ماں ہلاک ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون مبینہ طور پر چاقو لے کر ملٹری پولیس اہلکاروں کی جانب بڑھی، جس پر ایک اہلکار نے فائرنگ کردی۔
گولی لگنے سے خاتون جان کی بازی ہار گئی۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو مبینہ طور پر ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد اسے رہا کردیا گیا۔
واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔۔ماریو نافال کی وال سے

