• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, نومبر 10, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home ٹیکنالوجی

مصنوعی ذہانت ایچ آر کا نقشہ بدلنے کو تیار ؟

by Ahmed Arsalan
نومبر 10, 2026
in ٹیکنالوجی
0
مصنوعی ذہانت اب اپنے پائوں پر کھڑی ہو کر بینک بھی لوٹنے لگی
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مصنوعی ذہانت (AI) کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ترقی مستقبل میں انسانی وسائل کے شعبے (HR) کی روایتی ساخت تبدیل کر دے گی۔ ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت ایچ آر کی مکمل جگہ تو نہیں لے گی، تاہم اس کے متعدد روایتی کام خودکار ہونے سے اس شعبے میں ملازمین کی تعداد کم ہو جائے گی، جبکہ باقی رہ جانے والے افراد کی ذمہ داریاں، مہارت اور اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ جائے گی۔

ایک تجزیے کے مطابق مستقبل میں مصنوعی ذہانت ملازمین کے سوالات کے جوابات دینے، دفتری خط و کتابت، پالیسیوں کی وضاحت، چھٹیوں اور ملازمت سے متعلق معاملات، ریکارڈ کی تبدیلیوں، منظوریوں اور رپورٹس کی تیاری جیسے بیشتر انتظامی امور خود سنبھال سکے گی۔ اس طرح ایچ آر کے ملازمین کو دہائیوں سے مصروف رکھنے والے بار بار دہرائے جانے والے کاموں میں نمایاں کمی آئے گی۔

مستقبل میں کسی ملازم کو زچگی کی چھٹی، سالانہ رخصت یا کسی ادارہ جاتی پالیسی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ایچ آر کو ای میل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی معاون نظام ملازم کے حالات کو سمجھتے ہوئے متعلقہ پالیسی کی وضاحت، دستیاب سہولتوں کی نشاندہی اور ضروری دفتری کارروائی بھی شروع کر سکے گا۔ اسی طرح مینیجرز کو ملازمین سے متعلق انتظامی معاملات میں فوری رہنمائی دستیاب ہوگی۔

تاہم مصنوعی ذہانت کا کردار صرف انتظامی کاموں تک محدود نہیں ہوگا بلکہ وہ یہ بھی شناخت کر سکے گی کہ کون سا معاملہ معمول کی کارروائی سے آگے بڑھ چکا ہے اور اسے انسانی مداخلت، ہمدردی، تجربے اور فیصلہ سازی کی ضرورت ہے۔ پیچیدہ انسانی معاملات میں حتمی فیصلے انسانوں ہی کو کرنا ہوں گے۔

تجزیے میں ایچ آر کے روایتی دائرہ کار پر بھی نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تنخواہوں کی ادائیگی کے نظام (پے رول) کی مثال دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ بنیادی طور پر ایک مالیاتی معاملہ ہے، جس میں حسابات کی جانچ، مالیاتی کنٹرول، درستگی اور ادائیگیوں کی نگرانی شامل ہے۔ یہ تمام امور محکمہ خزانہ (فنانس) کے دائرہ کار سے زیادہ مطابقت رکھتے ہیں، اس لیے مستقبل میں تنخواہوں کی ادائیگی کا انتظام ایچ آر کے بجائے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کیا جا سکتا ہے۔

تاہم ملازمین کی مجموعی مراعات، معاوضوں کی پالیسی، بونس، ترغیبی پیکجز، فوائد اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے انعامات کا نظام ایچ آر کی ذمہ داری رہے گا۔

تجزیے کے مطابق اداروں کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ حکمت عملی اور تنظیمی ڈھانچے کے درمیان عدم مطابقت ہے۔ کسی ادارے کی حکمت عملی یہ طے کرتی ہے کہ اسے کہاں پہنچنا ہے، جبکہ اس کا تنظیمی ڈھانچہ، ذمہ داریوں کی تقسیم، قیادت، صلاحیتیں اور کارکردگی جانچنے کا نظام یہ طے کرتے ہیں کہ وہ اپنی منزل تک کیسے پہنچے گا۔

مستقبل میں ایچ آر کا کردار صرف ملازمین کے انتظامی معاملات نمٹانے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ وہ اداروں کی تنظیم نو اور مجموعی کارکردگی بہتر بنانے میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔ اس شعبے کو یہ طے کرنا ہوگا کہ ادارے کو مستقبل میں کن صلاحیتوں کی ضرورت ہوگی، کون سے کام انسانوں سے لیے جائیں اور کون سے ٹیکنالوجی کے سپرد کیے جائیں، ٹیموں کی تشکیل کیسے ہو، فیصلے کرنے کے اختیارات کس سطح پر ہوں اور قیادت کرنے والوں سے کس قسم کے رویوں کی توقع کی جائے۔

مصنوعی ذہانت اداروں کے تنظیمی ڈھانچوں کا تجزیہ، ملازمین کی صلاحیتوں میں موجود کمی کی نشاندہی، پیداواری کارکردگی کا جائزہ اور افرادی قوت سے متعلق رجحانات کی پیش گوئی بھی کر سکے گی۔ تاہم صرف اعداد و شمار کی بنیاد پر کسی ادارے کی مکمل تنظیم نو ممکن نہیں ہوگی۔

مثال کے طور پر مصنوعی ذہانت یہ تجویز دے سکتی ہے کہ انتظامی سطح کی ایک تہہ ختم کرنے سے ادارے کی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے، لیکن وہ ادارے کے اندر موجود باہمی اعتماد، تعلقات، تاریخ اور غیر رسمی اثر و رسوخ کو مکمل طور پر نہیں سمجھ سکتی۔ اسی لیے تنظیمی ڈھانچے سے متعلق اہم فیصلوں میں انسانی تجربے اور فہم و فراست کی ضرورت برقرار رہے گی۔

ملازمین کے باہمی اور انتظامی معاملات (ایمپلائی ریلیشنز) میں بھی بڑی تبدیلی متوقع ہے۔ مصنوعی ذہانت معمول کے تنازعات اور شکایات سے متعلق پالیسیوں کی وضاحت، ماضی کے فیصلوں کی نشاندہی، دستاویزات کی تکمیل اور قانونی خطرات کی نشاندہی کر سکے گی۔ تاہم پیچیدہ معاملات میں انصاف، ادارے کی ثقافت، انسانی رویوں اور قیادت کی بصیرت بنیادی اہمیت رکھیں گے۔ چنانچہ مستقبل میں اس شعبے میں معمول کے مقدمات نمٹانے والے افراد کم ہوں گے، جبکہ پیچیدہ معاملات سے نمٹنے والے ماہرین کی اہمیت بڑھ جائے گی۔

اسی طرح ملازمین کی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ مینجمنٹ کا روایتی نظام بھی تبدیل ہوگا۔ ادارے مصنوعی ذہانت کی مدد سے حقیقی وقت میں یہ جان سکیں گے کہ ان کے پاس کون سی مہارتیں موجود ہیں، کن صلاحیتوں کی کمی ہے، کون سی نئی مہارتیں درکار ہوں گی اور باصلاحیت افراد کو مختلف ذمہ داریوں پر کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس طرح مستقبل میں توجہ صرف اس بات پر نہیں ہوگی کہ کسی عہدے کے لیے متبادل امیدوار کون ہے، بلکہ اصل اہمیت اس بات کو حاصل ہوگی کہ ادارے کو کس صلاحیت کی ضرورت ہے، وہ کہاں سے حاصل ہو سکتی ہے اور اسے کتنی تیزی سے تیار، بھرتی، عارضی طور پر حاصل یا ٹیکنالوجی کے ذریعے خودکار بنایا جا سکتا ہے۔

تجزیے میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ مستقبل کا ایچ آر ڈیپارٹمنٹ حجم میں چھوٹا، لیکن مہارت اور تجربے کے اعتبار سے زیادہ مضبوط ہوگا۔ اس شعبے میں کام کرنے والے افراد کے لیے اداروں کی تنظیم نو، کاروباری ماڈلز، معاشیات، ٹیکنالوجی، انسانی رویوں، افرادی قوت کے تجزیے، مراعات اور تبدیلی کے انتظام سے متعلق مہارتیں ضروری ہوں گی۔

مستقبل میں مصنوعی ذہانت انتظامی امور سنبھالے گی، فنانس ڈیپارٹمنٹ تنخواہوں کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا اور ٹیکنالوجی کا شعبہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا انتظام کرے گا، جبکہ مینیجرز ذہین نظاموں کی مدد سے ملازمین کے روزمرہ معاملات زیادہ خودمختاری سے نمٹائیں گے۔ ایچ آر کی توجہ ادارے کی قیادت، ملازمین کی صلاحیتوں، ادارہ جاتی ثقافت، مراعات اور انسانی کارکردگی بہتر بنانے پر مرکوز ہوگی۔

تجزیے کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ اگر کسی ایچ آر ماہر کی اہمیت صرف دفتری کارروائیوں اور روایتی انتظامی کاموں تک محدود ہے تو مصنوعی ذہانت ان کاموں کی جگہ لے سکتی ہے، لیکن جو افراد یہ سمجھتے ہیں کہ کسی ادارے کی حکمت عملی کو انسانی صلاحیتوں اور بہتر کارکردگی میں کیسے تبدیل کرنا ہے، مستقبل میں ان کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔

یوں مصنوعی ذہانت ایچ آر کے شعبے کو ختم کرنے کے بجائے اسے ایک نئی شکل دے گی۔ مستقبل کا ایچ آر صرف ملازمین کا انتظام کرنے والا محکمہ نہیں ہوگا بلکہ ادارے کی حکمت عملی، تنظیمی ڈھانچے اور انسانی کارکردگی کے درمیان رابطے کا بنیادی مرکز بن جائے گا۔

اس تبدیلی کا سب سے اہم پہلو یہ ہوگا کہ ادارے کی حکمت عملی چاہے کتنی ہی جدید کیوں نہ ہو، اس پر عمل درآمد بالآخر انسانوں نے ہی کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کے جدید ترین دور میں بھی انسانی فہم، قیادت اور فیصلہ سازی کی اہمیت برقرار رہے گی۔

Ahmed Arsalan

Ahmed Arsalan

Next Post
پاکستان میں سیلولر صارفین کی تعداد کتنے کروڑ تک جا پہنچی ؟حیران کن اعدادو شمار جاری

12 صوبے، 28ویں ترمیم اور نیا سیاسی نظام۔۔۔ اقتدار کا نیا کھیل شروع، عوام کے حصے میں کیا آئے گا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In