• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی، مریم نواز

by sohail
ستمبر 23, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی۔

اسلام ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت کی جانب سے گلگت بلتستان کے مسائل پر بلایا گیا تھا لیکن یہ معاملہ سیاسی ہے اسے پارلیمنٹ میں طے ہونا چاہیے۔

صحافی کی جانب سے مریم نواز سے پوچھا گیا کہ کیا عسکری قیادت کے ساتھ ڈنر نواز شریف کی اجازت سے ہوا ؟ مریم نواز نے جواب دیا کہ ڈنر ہوا یا نہیں اس کا علم نہیں، میں نے بھی سننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات سیاسی قیادت کو ہی حل کرنے دیں اور سیاسی قیادت کو بھی عسکری قیادت کے پاس نہیں جانا چاہیے تھا۔ سیاسی معاملات پر پارلیمنٹ میں ہی بحث کرنی چاہیے۔

گزشتہ رات ایک ٹی وی شو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں کوئی حرج نہیں، پوری دنیا میں ایسا ہوتا ہے۔

مریم نواز کی گفتگو کا ایک حصہ مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا اور اسے مریم نواز نے ری ٹویٹ کیا تو نیچے تبصروں کا ڈھیر لگ گیا۔

کچھ ٹویٹر صارفین نے ان کی بات کو سراہا تو کئی افراد نے اس پر تنقید کی اور اسے غلط بیانی قرار دیا۔

شیخ رشید کا ردعمل

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے مریم نواز کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے سیاستدانوں کی ایک نہیں بلکہ دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ ملاقات میں ساڑھے تین گھنٹے تک سیاست پر گفتگو ہوئی جبکہ اس سے قبل جو ملاقات ہوئی تھی وہ 5 گھنٹے پر محیط تھی۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ دسمبر جنوری میں ن لیگ سے ش لیگ نکلے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان پارٹیوں کا ایجنڈا صرف مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کو روکنا ہے کیونکہ ان میں پاکستان تحریک انصاف کو ایوان بالا میں بھی اکثریت حاصل ہو جائے گی۔

Tags: آرمی چیف کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتشیخ رشیدمریم نواز
sohail

sohail

Next Post

یو اے ای میں شراب نوشی اور اس کی خرید کے لیے پرمٹ کی پابندی ختم

پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار دلانے والے بڑے گروپ کے سی ای او خالد نواز کی وزیراعظم سے اپیل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش ہونے والی رپورٹس پر اراکین کا عدم اطمینان

'پی آئی اے میں فی جہاز ملازمین کی تعداد دیگر ایئرلائنز سے کہیں زیادہ'

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ن لیگی رہنما محمد زبیر کی آرمی چیف سے 2 ملاقاتوں کی تصدیق کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In