• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ہیپاٹائٹس سی دریافت کرنے والے 3 سائنسدانوں نے طب کا نوبیل انعام جیت لیا

by sohail
اکتوبر 5, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, صحت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 3 سائنسدانوں نے ہیپاٹائٹس سی کا وائرس دریافت کرنے پر طب کا نوبیل ایوارڈ جیت لیا۔

امریکہ کے ہاروے جے آلٹر، چارلس ایم رائس اور برطانیہ کے مائیکل ہوگٹن نے جگر کے کینسر کا باعث بننے والے ہیپاٹائٹس سی کا وائرس دریافت کر کے میڈیسن کے شعبے میں اہم پیش رفت کی تھی۔

تینوں سائنسدانوں نے 1960 کے بعد خون میں موجود خفیہ وائرس کی تحقیق شروع کی اور کئی سال کی محنت کے بعد ہیپاٹائٹس بی اور سی کو دریافت کرلیا تھا جس کے بعد اس کے علاج کی جانب پیش رفت آسان ہو گئی تھی۔

نوبیل پرائز کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال کے طب کے انعام کی رقم تینوں سائنسدانوں میں مشترکہ طور پر تقسیم کی جائے گی۔

نوبیل کمیٹی کے سربراہ تھامس پرلامن نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایوارڈ یافتہ سائنسدانوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 7 کروڑ افراد ہیپاٹائٹس سے متاثر ہیں جب کہ ہر سال 4 لاکھ افراد اس بیماری کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ 

طبی ماہرین کے مطابق یہ بیماری دائمی ہے اور جگر کی سوزش اور کینسر کا باعث بنتی ہے۔

رواں ماہ میں اس کے علاوہ فزکس، کیمسٹری، اکنامکس اور لٹریچر کے شعبے میں 5 ایوارڈ مزید دیے جائیں گے۔ 

رواں سال دیے جانے والے میڈیسن ایوارڈز کورونا وبا کے تناظر میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ان ایوارڈز نے دنیا بھر کی معیشت اور معاشروں کے لیے تحقیق کی اہمیت کو واضح کیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال بھی امریکہ اور برطانیہ کے سائنسدانوں نے جسمانی خلیوں سے متعلق تحقیق میں اہم کردار ادا کرنے پر ایوارڈ وصول کیا تھا۔

ان سائنسدانوں نے انسانی جسم میں موجود خلیوں کا آکسیجن لیول میں کمی پر ردعمل جانچنے کے لیے کامیاب تحقیق کی تھی۔

Tags: طب کا نوبیل انعام
sohail

sohail

Next Post

آذربائیجان کا آرمینیا پر متنازع علاقے سے دور شہروں پر میزائل حملوں کا الزام

متحدہ اپوزیشن کے جلسے کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل

بھارتی سائنسدانوں نے کاغذ کے ذریعے کورونا ٹیسٹ کرنے والی کٹ تیار کر لی

ترکش ایئرلائن نے جعلی لائسنس کے بہانے سب پاکستانی پائلٹس کی تنخواہیں روک لیں

سابق ایجنٹ کی گمشدگی، امریکی عدالت کا ایران کو 1.4 ارب ڈالرز ہرجانہ دینے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In