• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ترکش ایئرلائن نے جعلی لائسنس کے بہانے سب پاکستانی پائلٹس کی تنخواہیں روک لیں

by sohail
اکتوبر 6, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دو بڑی انٹرنیشنل ایئرلائنز نے پاکستانی پائلٹس کو نوکری سے فارغ کر دیا اور ان کی تنخواہیں ادا نہیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے پاکستانی پائلٹس کے جعلی لائسنس کے بارے میں بیان دیا تھا جس کی وجہ سے ان پائلٹس کا مستقل داؤ پر لگا ہوا ہے۔

پائلٹس کے لائسنسوں کے حوالے سے دیے گئے بیان کی وجہ سے ترکش ایئر لائن نے پائلٹس کی تنخواہیں روک لی ہیں جبکہ جعلی لائسنس کو بنیاد بناتے ہوئے ایمریٹس ایئر لائن نے پاکستانی پائلٹس کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا ہے۔

سینیٹ کمیٹی میں ایوی ایشن حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ چند پائلٹس کے علاوہ باقی پائلٹس کے لائسنسوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے مگر ارکان کمیٹی نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ اس طرح پائلٹس کے لیے مسائل پیدا ہوں گے۔ صرف انہی پائلٹس کا ذکر کیا جاتا جن کے لائسنس کا کوئی مسئلہ تھا۔۔

ایوی ایشن ڈویژن نے پائلٹس کی برطرفی کی وجہ ایئر لائنز میں ”ڈاؤن سائزنگ“ قرار دے دی ہے، ایوی ایشن ڈویژن کی طرف سے کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ مڈل ایسٹ کی بڑی ائیر لائنز نے پاکستانی پائلٹس سمیت دیگر ممالک کے پائلٹس کو بھی نوکریوں سے فارغ کیا۔

ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ سول ایوی ایشن تمام پائلٹس کے لائسنس کلیئر کر چکی ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن کی طرف سے اس بات کا بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ ترکش ائیر لائن نے لائسنس کی کلیئرنس کے علاوہ مزید یقین دہانیاں مانگ لی ہیں۔

Tags: پائلٹس کے جعلی لائسنسترکش ایئرلائنوفاقی کابینہ
sohail

sohail

Next Post

سابق ایجنٹ کی گمشدگی، امریکی عدالت کا ایران کو 1.4 ارب ڈالرز ہرجانہ دینے کا حکم

آرمینیا سے جنگ میں فتوحات حاصل کرنے میں ترکی نے آذربائیجان کی کیسے مدد کی؟

ترکی سے درآمد اشیاء کا بائیکاٹ کریں، سعودی حکام کی شہریوں سے درخواست

دنیا بھر میں 78 کروڑ افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں، عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تجارتی خسارہ 5.80 ارب ڈالر رہا، ادارہ شماریات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In