• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ترکی سے درآمد اشیاء کا بائیکاٹ کریں، سعودی حکام کی شہریوں سے درخواست

by sohail
اکتوبر 6, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سعودی حکام نے اپنے شہریوں پر ترکی سے درآمد ہونے والی ساری اشیاء کے بائیکاٹ پر زور دیا ہے۔

سعودی چیمبر آف کامرس کے سربراہ اجلان الاجلان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ترکی سے متعلق ہر چیز کا بائیکاٹ کریں،  انہوں نے درآمدات، سرمایہ کاری اور سیاحت سے متعلق ہر شعبے کے بائیکاٹ کی درخواست کی۔

انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے گلف پولیس کے متعلق حالیہ بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری قیادت، ملک اور ہمارے شہریوں کے بارے میں ترکی کے عداوت کے بعد ہمیں چاہیے کہ ہم ان کا بائیکاٹ کریں۔

المقاطعة لكل ماهو تركي، سواء على مستوى الاستيراد او الاستثمار او السياحة، هي مسؤولية كل سعودي "التاجر والمستهلك"، رداً على استمرار العداء من الحكومة التركية على قيادتنا وبلدنا ومواطنينا،

— عجلان العجلان (@ajlnalajlan) October 2, 2020

یاد رہے ترک صدر نے کچھ گلف ممالک کی پولیس پر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام لگایا تھا۔

جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران ترک صدر کا کہنا تھا کہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ یہ ممالک کل موجود نہیں تھے اور آئندہ بھی ان کا وجود نہیں ہوگا لیکن ہم اللہ کے حکم سے خطے میں اپنا پرچم ہمیشہ لہراتے رہیں گے۔

سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تعلقات اس وقت سے کشیدگی کا شکار ہیں جب استنبول کے سعودی قونصل خانے میں واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خشوگی کو قتل کر دیا گیا تھا۔

ترک صدر نے جمال خشوگی کے قتل کا ذمہ دار براہ راست سعودی عرب کو قرار دیا تھا، اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ صحافی کے قتل کے احکامات سعودی اعلی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔

رواں ہفتے ترکی کی جانب سے چھے مشتبہ سعودی افراد کی نشاندہی کی گئی تھی جب کہ 21 سعودی شہریوں کے خلاف پہلے سے ہی ترکی کی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

یاد رہے سعودی عرب کی ایک عدالت نے جمال خشوگی قتل کیس میں فرد جرم عائد کیے گئے 5 ملزمان کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ صحافی کے خاندان کی جانب سے معاف کیے جانے کے بعد انہیں 20 سال قید کی سزا دے دی گئی ہے۔

ترک صدر نے حال ہی میں اسرائیل کو تسلیم کرنے پر متجدہ عرب امارت اور بحرین کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان فیصلوں کے جواب میں ترکی گلف ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کر سکتا ہے۔

Tags: ترکی، سعودی عرب مخاصمت
sohail

sohail

Next Post

دنیا بھر میں 78 کروڑ افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں، عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تجارتی خسارہ 5.80 ارب ڈالر رہا، ادارہ شماریات

کورونا وائرس، خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اسمبلی پر پابندی عائد، بریک ختم

شہبازشریف نے اہلخانہ کو کروڑوں کے تحائف دیے، نیب دستاویزات میں انکشاف

سپریم کورٹ: بلوچستان کے وزیرخوراک کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم کالعدم قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In