سپریم کورٹ نے بلوچستان کے وزیر خوراک سردار عبدالرحمان کهیتران کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ نے پی بی 8 میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا، جسے وزیرخوراک نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔
جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
بلوچستان نیشنل پاررٹی کے امیدوار نور عبدالقریم نے سردار عبدالرحمان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا، انتخابات میں سردار عبدالرحمان کھیتران 65 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔
نور عبدالقیوم کی درخواست پرالیکشن ٹربیونل نے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔