• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پاکستان میں کہاں کہاں پناہ گاہیں ہیں؟ ان میں کتنے دن قیام کیا جا سکتا ہے؟

by sohail
اکتوبر 6, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

غربت میں کمی اور سماجی تحفظ کی سینیٹ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پناہ گاہوں کے حوالے سے پالیسی، تخمینہ، مستقبل کا منصوبہ، صوبائی اور علاقائی بنیاد پرپناہ گاہوں کے قیام کے معاملات کا تفصیل جائزہ لیا گیا۔

ایم ڈی بیت المال اور سیکرٹری بیت المال نے قائمہ کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پوری دنیا میں 15 کروڑ لوگ بے گھر ہیں۔ اسلام آباد میں 5 پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔ پناہ گاہ میں ون اسٹار ہوٹل کی سہولیات ہیں۔

اسلام آباد کی پناہ گاہوں میں 86646 لوگ آئے جن میں سے 77550 نے کھانا کھایا اور 9096 نے قیام کیا، ایک آدمی تین دن کیلئے قیام کر سکتا ہے۔ پناہ گاہ میں ضرورت مند اور مستحق افراد کیلئے بہترین کھانا اور رہائش فراہم کی جاتی ہے، اس سہولت سے مستفید ہونے والے افراد میں بے گھر، گھروں سے دور، بے روزگار، مزدور، غریب، مسافر، تیماردار، اور طلباء وغیرہ شامل ہیں۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایک پناہ گا ہ میں 100 افراد کے لیے رات کا قیام اور 4 سو افراد کیلئے لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ پناہ گاہ میں صفائی ستھرائی کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق یقینی بنایا گیا ہے۔ باہمی تعاون کو پائیدار اور خود کفیل بنانے کیلئے نجی شعبے کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور بیت المال کی منظوری سے عطیات قبول کرنے کیلئے شفاف اور آسان طریقہ بنایا گیا ہے۔

سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں 59 پناہ گاہیں ہیں، اسلام آباد میں 5، سندھ اور بلوچستان میں جلد بیت المال پناہ گاہیں قائم کرے گا، لاہور میں 3 پناہ گاہیں ہیں اور 10 مزید کھولی جائیں گی۔ قائمہ کمیٹی نے آبادی کے تناسب سے پناہ گاہیں کھولنے کی سفارش کر دی۔

اراکین کمیٹی نے کہا کہ بیت المال کا بجٹ بھی بڑھایا جائے تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔ بیت المال مریضوں کے علاج معالجے میں بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے، بجٹ بڑھانے سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کمیٹی کو سیکرٹری  بسپ اور ایڈوائزر انسانی وسائل ایچ ای سی نے بتایا کہ احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام ہائر ایجوکیشن اور بسپ کا مشترکہ پروگرام ہے۔ پالیسی اور فنڈنگ بسپ کی ذمہ داری ہے جبکہ وظائف کے حوالے سے عملدرآمد ہائر ایجوکیشن کا کام ہے

تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کا بجٹ 27.93 ارب روپے ہے یہ غریب اور کم آمدن والے طالبعلموں کیلئے مخصوص کیا گیا ہے، 50 فیصد بچیوں اور 2 فیصد معذور افراد کے لیے کوٹہ مختص ہے، 45 ہزار سے کم آمدن والے وظائف حاصل کرنے کے اہل ہیں، اس کیلئے 125 پبلک یونیورسٹیوں میں درخواستیں دی جا سکتی ہیں، پرائیویٹ یونیورسٹی اور پبلک سیکٹر کے سیلف فنانس والے طالبعلموں کیلئے یہ سہولت نہیں ہے۔

سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ 2019 میں 50762 طالبعلموں کو اس پروگرام کے تحت وظائف دیئے گئے۔ ایک لاکھ 32 ہزار آن لائن درخواستیں وصول ہوئی تھیں۔ یہ چار سے پانچ سالہ ریگولر انڈر گریجویٹ ڈگری کا پروگرام ہے جس میں فی بچہ 40 ہزار روپے وظیفہ مختص ہے اور مالی سال 2019-20 کیلئے 4.8 ارب روپے کے وظائف دیئے گئے 5 ستمبر سے 30 اکتوبر2020 تک درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ آن لائن درخواستوں کیلئے پورے ملک میں سہولت میسر نہیں ہے دیگر ذرائع بھی استعمال کرنے چاہئیں اور خاص طور پر پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے مقامی اخبارات میں وظائف کے حوالے سے اختیارات دینے چاہئیں۔ قائمہ کمیٹی نے پروگرام کے بجٹ بڑھانے اور وظائف کی رقم میں اضافے کی سفارش کر دی۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ اعلیٰ سرکاری تعلیمی اداروں میں جس طرح فیسوں میں اضافہ ہو چکا ہے وہ مڈل کلاس کے فیملی کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا خواب بن گیا ہے۔ اعلیٰ سرکاری تعلیمی ادارے پیسے کمانے کی فیکٹریاں نہ بنیں بلکہ عوام کو سستی اور معیاری تعلیم دینے کا مرکز بنیں۔

انہوں نے کہا کہ وظائف دینے سے چند بچوں کا فائدہ ہو سکتا ہے حکومت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فیس کم کرا کے غریب عوام کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے۔

Tags: پناہ گاہیںدنیا میں بے گھر افراد کی تعداد
sohail

sohail

Next Post

اسپتال سے واپسی پہ ماسک اتارنے پر ٹرمپ شدید تنقید کی زد میں

اسلام آباد کے میئر شیخ انصر نے استعفیٰ دے دیا

بلیک ہولز دریافت کرنے والے 3 سائنسدانوں کو فزکس کو نوبیل انعام دینے کا اعلان

نواز شریف نے غداری کے سرٹیفیکٹ بانٹنا شروع کیے تھے، شہباز گل

دنیا بھر میں لاکھوں ذہنی مریضوں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے؟ ہیومن رائٹس واچ کی چشم کشا رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In