رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں تجارتی خسارہ 5.80 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران برآمدات 0.94 فیصد کمی کے بعد 5.45 ارب ڈالر رہیں۔
گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 5.51ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 5.2 کروڑ ڈالر کمی ہوئی جب کہ درآمدات 0.56 فیصد اضافے سے 11.26 ارب ڈالر رہیں۔
اس کے برعکس گزشتہ سال کے دوران 11.19ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔
رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران درآمدات میں 6.3 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ، ستمبر میں برآمدات 6.12 فیصد اضافے سے 1.87 ارب ڈالر رہیں جب کہ درآمدات 13.22 فیصد اضافے سے 3.76 ارب ڈالر رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں 19.49 فیصد اضافے سے تجارتی خسارہ 2.39 ارب ڈالر رہا ۔