• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا وائرس، خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اسمبلی پر پابندی عائد، بریک ختم

by sohail
اکتوبر 6, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

صوبہ خیبرپختونخوا کے اسکولز میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر صبح اسمبلی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس ضمن میں محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق  صوبے کے تمام  اسکولز میں بریک بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اسکولوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کردی گئی ہے۔ ہائی اسکول کی چھٹی  ایک  بجکر 30 پر جب کہ پرائمری اسکولز کے اوقات کار صبح 8 بجکر 30 منٹ سے لیکر 12 بج کر 30 منٹ  ہو گی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں میں ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور کئی اسکولوں، جامعات اور کالجز کو کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد پشاور کے خیبرمیڈیکل کالج کو 2 ہفتوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کالج بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دیگر طلبہ میں وائرس پھیلنے کو روکا جا سکے۔

اس سے قبل خیبر میڈیکل کالج پشاور کے گرلز ہاسٹل میں 4 طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ہاسٹل بند کردیا گیا تھا۔

کالج کے ترجمان کے مطابق میڈیکل کالج کی طالبات کو قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ گرلز ہاسٹل کو 2 ہفتوں کے لیے بند کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاسٹل میں رہائش پذیر تمام طالب علموں کا اسکریننگ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد ملک میں کئی تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کے مطابق جس تعلیمی ادارے میں کورونا کیسز سامنے آئیں گے اسے بند کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل اسلام آباد کے ایک میڈیکل کالج کو بھی کورونا کیسز کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  کے تعلیمی اداروں میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان بھی ایک سے زائد مرتبہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں، انہوں نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

Tags: اسکولوں میں بریک ختمخیبرپختونخوا میں‌کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

شہبازشریف نے اہلخانہ کو کروڑوں کے تحائف دیے، نیب دستاویزات میں انکشاف

سپریم کورٹ: بلوچستان کے وزیرخوراک کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم کالعدم قرار

پاکستان میں کہاں کہاں پناہ گاہیں ہیں؟ ان میں کتنے دن قیام کیا جا سکتا ہے؟

اسپتال سے واپسی پہ ماسک اتارنے پر ٹرمپ شدید تنقید کی زد میں

اسلام آباد کے میئر شیخ انصر نے استعفیٰ دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In