• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

آرمینیا سے جنگ میں فتوحات حاصل کرنے میں ترکی نے آذربائیجان کی کیسے مدد کی؟

by sohail
اکتوبر 6, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ ترکی کے ڈرونز کی وجہ سے آرمینیا کے خلاف ہمارا جانی نقصان بہت کم ہوا ہے اور لڑائی میں فتح حاصل کرنے میں مدد ملی۔

ترکی کے نیوز چینل ٹی آر ٹی ہیبر کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ڈرونز نہ صرف ترکی کی طاقت کا مظہر ہیں بلکہ ان کی وجہ سے ہمیں بھی جنگ کے دوران بہت طاقت ملی ہے۔

آذربائیجان کا آرمینیا پر متنازع علاقے سے دور شہروں پر میزائل حملوں کا الزام

الہام علیوف نے بتایا کہ آذربائیجان کی فوج کی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے اور ساتھ ہی کئی علاقوں سے قبضہ چھڑا لیا گیا ہے۔

ناگورنو کاراباغ کے علاقے پر کنٹرول کے لیے جاری اس جنگ کے دوران آذربائیجان کو کئی فتوحات ملی ہیں جبکہ آرمینیا کی فوجوں کو بہت اہم مقامات سے پسپائی اختیار کرنا پڑی ہے۔

ترکی حکومت کے قریب سمجھے جانے والے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کو فراہم کیے گئے ڈرونز ممکنہ طور پر بے رکتر ٹی بی 2 ہو سکتے ہیں جو ترکی نے شام کے علاقے ادلب اور لیبیا میں استعمال کیے ہیں۔

یاد رہے کہ اگست میں ترکی اور آذربائیجان نے اگست میں مشترکہ جنگی مشقیں بھی کی تھیں جن میں ترکی کے افواج نے شام اور لیبیا میں حاصل ہونے والے جنگی تجربات آذربائیجان کی فوجی قیادت کے ساتھ شیئر کیے تھے۔

عالمی سطح پر نگورنو کارا باخ آذربائیجان کا تسلیم شدہ علاقہ ہے تاہم اس پر آرمینیا کے قبائلی گروہ نے فوج کے ذریعے قبضہ کررکھا ہے جب کہ اسی قبضے کے باعث پاکستان آرمینیا کو تسلیم نہ کرنے والا واحد ملک ہے۔

Tags: آذربائیجان آرمینیا جنگالہام علیوفترکی کے ڈرونز
sohail

sohail

Next Post

ترکی سے درآمد اشیاء کا بائیکاٹ کریں، سعودی حکام کی شہریوں سے درخواست

دنیا بھر میں 78 کروڑ افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں، عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تجارتی خسارہ 5.80 ارب ڈالر رہا، ادارہ شماریات

کورونا وائرس، خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اسمبلی پر پابندی عائد، بریک ختم

شہبازشریف نے اہلخانہ کو کروڑوں کے تحائف دیے، نیب دستاویزات میں انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In