• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

صدر ٹرمپ نے آخرکار جوبائیڈن کی فتح تسلیم کر لی

by sohail
نومبر 24, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر الیکٹ جوبائیڈن کی کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو انتقال اقتدار کا عمل شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

امریکہ میں حکومت کے انتظامی معاملات کے نگران ادارے جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن (جی ایس اے) کی جانب سے صدر الیکٹ جوبائیڈن کو ایک خط تحریر کیا گیا ہے جس میں صدر ٹرمپ کی جانب سے قانون اور شواہد کی بنیاد پر ان کی فتح کو تسلیم کرنے کا اقرار کیا گیا ہے۔

جی ایس اے کی سربراہ ایملی مرفی نے خط میں تحریر کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کی فتح کو کسی دباؤ کے زیراثر تسلیم نہیں کیا۔

انتخابات کے نتائج پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہر صدر ٹرمپ نے اہم ریاستوں میں ووٹنگ کو چیلنج کرنے میں ناکامی کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار کی فتح کو تسلیم کیا ہے۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے چیلنج کی گئی ریاست مشی گن کے حکام نے گزشتہ روز جوبائیڈن کی فتح کا دوبارہ اعلان کیا تھا۔

صدر ٹرمپ ریاست مشی گن میں جوبائیڈن کی فتح کے پیچھے دھاندلی کی نشاندہی کی تھی۔

صدر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ انہوں نے ملکی مفاد کی خاطر انتظامی امور کے نگران ادارے جی ایس اے کو ہدایات کی ہیں کہ وہ مکمل قواعد و ضوابط کی روشنی میں انتقال کے امور کا کام شروع کریں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ انہوں نے اپنی انتظامی ٹیم کو بھی یہی ہدایات کی ہیں۔

صدر الیکٹ کی فتح تسلیم کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ مخالف امیدوار کے خلاف اپنی قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔

یاد رہے رواں سال صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے صدر جوبائیڈن 20 جنوری کو حلف لیں گے جس کے لیے انہوں نے اپنی انتظامی ٹیم میں بھرتیوں کا کام شروع کر دیا ہے۔

Tags: امریکی صدارتی انتخاباتانتقال اقتدارجوبائیڈنجی ایس اےصدر الیکٹصدر ٹرمپ
sohail

sohail

Next Post

سپریم کورٹ کے جج کے گھر پہنچ جانے والے درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ

العزیزیہ، ایون فیلڈ کیس میں نواز شریف کواشتہاری قرار دینے کا عمل ملتوی

کورونا وبا، وفاق المدارس کا فوری طور پر مدارس بند کرنے سے انکار

اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کریں، شبلی فراز

چین دشمن بھی بن سکتا ہے، آسٹریلوی حکومت کو انتباہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In