• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پاکستان میں عید الفطر کس تاریخ کو منائی جائے گی ؟

by sohail
مئی 11, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )  رویت ہلال کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہے کہ رواں سال عیدالفطر پورے ملک میں ایک ساتھ منائی جا سکے اور اس مقصد کے اراکین کمیٹی نے علما سے رجوع کرنا شروع کردیا ہے جنہوں نے ماضی میں شوال کے چاند دیکھنے سے متعلق اعلان کی عوامی مخالفت کی تھی۔نجی خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے کچھ اراکین نے عید کی متوقع تاریخ کے بارے میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے قبل از وقت بیانات کی بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخیر آزاد کے سامنے متعدد اراکین نے خدشات کا اظہار کیا کہ وزیر اطلاعات کے اس طرح کے بیانات سے پشاور کی قاسم خان مسجد کے مفتی پوپل زئی جیسے علما کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ رواں سال بھی کمیٹی کے اختیار کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔اس معاملے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مولانا عبد الخیر آزاد نے کہا کہ ماضی سے منہ موڑ لینا ضروری ہے جب ملک میں 4 عیدیں منائی گئیں۔رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم تمام مکاتب فکر اور مختلف گروہوں کے علما کے ساتھ اس عمل میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ قاسم خان مسجد انتظامیہ کے حوالے سے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جس طرح انہوں نے رمضان المبارک پوری قوم کے ساتھ منایا اسی طرح وہ شوال چاند کے بارے میں رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کا بھی احترام کریں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ چیئرمین نے حال ہی میں مفتی پوپل زئی سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے نمائندے کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں بھیجے لیکن قاسم خان مسجد انتظامیہ نے نہ صرف اس پیش کش کو رد کردیا تھا بلکہ اپنی رویت ہلال کا اجلاس بلانے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔دریں اثنا کمیٹی کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں علما سے بات چیت ہوئی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ کمیٹی کے فیصلے کا احترام کریں اور انہوں نے اس سلسلے میں یقین دہانی کرائی ہے۔لیکن عہدیدار نے بتایا کہ کابینہ کے رکن کا حالیہ بیان کمیٹی کے لیے ایک نیا چیلنج تھا۔رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس بدھ (12 مئی) کو شوال چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔اس اجلاس کی صدارت مولانا عبد الخیر آزاد آزاد کریں گے اور اس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، وزارت مذہبی امور، وزارت سائنس وٹیکنالوجی، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شرکت کریں گے۔

دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل (آر ایچ آر سی) کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ پاکستان میں عیدالفطر 14 مئی 2021 بروزجمعہ منائی جائے گی ۔ خالد اعجاز مفتی نے شوال کے چاند کی ظاہری شکل کو بطور سائنسی ثبوت فراہم کرتے ہوئے کہا کہ چاند کی پیدائش منگل 11 مئی اور بدھ 12 مئی کی درمیانی شب رات 12 بجے ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنے کے لئے یہ لازمی تھا کہ اس کی عمر پیدائش کے بعد کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہئے لیکن بدھ کی شام یہ لاہور میں صرف 18 گھنٹے اور 50 منٹ ، مظفرآباد میں 18 گھنٹے 58 منٹ کی ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بدھ کو چاند کی عمر اسلام آباد اور گلگت میں 19 گھنٹے ، کراچی اور پشاور میں 19 گھنٹے 5 منٹ ، کوئٹہ میں 19 گھنٹے 17 منٹ ہوگی۔ آر ایچ آر سی کے سیکرٹری نے یہ بھی واضح کیا کہ غروب آفتاب سے چاند کے دیکھنے کے درمیان کا وقت 40 منٹ ہونا ضروری ہے لیکن یہ وقت لاہور میں صرف 35منٹ کا ہوگا۔ کراچی ، پشاور ، اسلام آباد ، مظفرآباد ، کوئٹہ اور جیوانی سمیت دیگر شہروں میں محض 36 منٹ کا ہوگا۔ لہٰذا چاند بدھ کے روز پورے ملک میں عام آنکھوں سے نہیں دیکھا جاسکے گا۔

Tags: eideid 2021eid ka chandEid mooneid ul fitar
sohail

sohail

Next Post

شہباز شریف کی ضمانت۔۔اپوزیشن لیڈر کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ

ویکسین لگوا لی ہے تو اب ماسک اتار دیں، نیویارک ٹائمز کی امریکیوں کے لیے بڑی خوشخبری

نتھیا گلی عوام کیلئے بند ، وزیر اعظم کو چھٹیاں منانے کیلئے کھول دیا گیا

ڈاکٹر زواگو

کپتان نے زلفی سے جان چھڑا لی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In