• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

امریکی فوجی تعاون کے ذریعے آئی ایم ایف سے مراعات لینے کی رپورٹ مسترد

by sohail
جون 10, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرخزانہ شوکت ترین نے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کو مسترد کردی، جس میں ان کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ امریکی فوج کے ساتھ تعاون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مراعات حاصل کی جائیں گی۔


اسلام آباد میں معاشی سروے2021-21 پیش کرنے کے بعد سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ‘میں واضح کرتا چلوں کہ یہ ایک گھنٹہ طویل انٹرویو کیا تھا جو 19 پوائنٹس پر مبنی تھا اور ایک مرتبہ امریکا کا حوالہ دیا گیا تھا جبکہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تھا’۔
وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘میں جواب دیا تھا کہ امریکا نے فوجی تربیت کے لیے کچھ رقم کی بات کی تھی، اس کے علاوہ انہوں نے نہ تو کوئی تعاون مختص کی ہے اور نہ ہی مجھے چاہیے’۔

خیال رہے کہ فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ شوکت ترین نے کہا کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا پر فوجی تعاون سے عمران خان کی حکومت آئی ایم ایف کی غیر مقبول اصلاحات میں تاخیر کے لیے ‘کچھ وقت’ مل گیا ہے۔

وزیرخزانہ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘ہم اپنے غریب لوگوں پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے ہیں اور ہم امریکی عہدیداروں سے بات کر رہے ہیں اور وہ مدد کرنے کے خواہاں ہیں’۔

شوکت ترین نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میں انٹرویو لینے سے والے کہا تھا کہ امریکا نے ہماری فوجی تربیت کے لیے امداد کے حوالے سے بات کی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے کوئی اور پیسہ نہیں دیا اور نہ ہی ہم چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرویو کے دوران میں نے کہا تھا پاکستان امریکا کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تجارت کرنا چاہتا ہے اور ملک میں تیل، گیس اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی توقع رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے امریکا کے حوالے سے بس یہی باتیں کی تھیں’۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ انٹرویو میں آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے مذاکرات کے حوالے سے بھی پوچھا گیا تھا اور ‘جواب میں امریکا کا حوالہ بھی نہیں دیا تھا’۔

انہوں نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور جھوٹی خبر سے منسلک کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ہم آج اس کی تردید جاری کر رہے ہیں۔

فنانشل ٹائمز نے رپورٹ میں مزید کہا تھا کہ ‘2008 میں ہمارے ساتھ امریکا تھا اور ہر کوئی میرے دائیں جانب تھا کیونکہ اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ تھی لیکن آج چیزیں مختلف ہیں’۔

Tags: aMERICAAmerican ArmyPakistanPakistan ArmyShokat Tareen
sohail

sohail

Next Post

ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز ، فاتح کون ؟

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

ق لیگ کے بعد ایک اور اتحادی جماعت تحریک انصاف حکومت سے ناراض ؟

پاکستان کے کن علاقوں میں لوڈ شیڈنگ بڑھ سکتی ہے ؟ وزیر توانائی نے خبردار کردیا

بجٹ 22-2021:کم سے کم تنخواہ کتنے ہزار مقرر، تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کردیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In