• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

3 منٹ سے زائد چلنے والی کالز پر ٹیکس لگانے کا معاملہ، ٹیکس کس شہر کے باسیوں پر لگ سکے گا ؟

by sohail
جون 11, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 3 منٹ سے زائد کالز پر ٹیکس لگانے کا معاملہ، اہم وضاحت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے موبائل صارفین کی کالز پر عائد کیے گئے ٹیکس کے حوالے سے معروف ماہر معیشت محمد اویس کی جانب سے اہم وضاحت کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ٹیکس صرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں پر عائد ہوگا۔


موبائل کالز اور انٹرنیٹ سروسز کے شعبہ میں آتے ہیں اور 18 ویں ترمیم کے وفاقی حکومت صوبوں پر سروسز کے شعبہ میں ٹیکس عائد نہیں کر سکتی۔ وفاقی حکومت کا دائرہ اختیار صرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تک محدود ہے، اس لیے موبائل کالز پر ٹیکس صرف اسلام آباد کے شہریوں پر عائد ہوگا۔


واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ نئے بجٹ میں حکومت کی طرف سے 3 منٹ سے زائد جاری رہنے والی فون کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جا رہی ہے ، ناصرف یہ بلکہ اس کے علاوہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی۔

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر میں کہاکہ فی کس آمدنی میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے، کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے ماہانہ کی جا رہی ہے، وفاقی سرکاری ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف فراہم کیا جائے گا، تمام پنشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا، اردلی الاؤنس 14 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 17 ہزار روپے کیا جا رہا ہے انہوں نے دعوی کیا کہ کورونا وائرس کی وباءکے باوجود فی کس آمدنی میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے ، اسی طرح اس سال ایکسپورٹ میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔


ملک میں ٹیکسوں کی وصولی 4 ہزار ارب کی نفسیاتی حد عبور کر چکی ہے، ٹیکس وصولیوں میں 18 فیصد بہتری آئی ہے اسی طرح ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی میں 75 فیصد اضافہ کیا ہے، اس سال ایکسپورٹ میں شاندار نمو دیکھنے میں آئی. انہوں نے بتایاکہ ترسیلاتِ زر میں 25 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، روپے کی قدر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں 17 فیصد سے ایک فیصد تک کمی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2018ءمیں ایک بہت برا چیلنج تھا اس پر قابو پالیا گیا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے کھاتوں میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہو گیا ہے بیرونِ ملک سے ترسیلات میں اضافہ عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے ٹیلی مواصلات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 17فیصد سے 16 فیصد کمی کی تجویز ہے ، بیرونِ ملک سے ترسیلات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے گزشتہ سال کے مقابلے میں خام تیل کی قیمت میں 180 فیصد اضافہ ہواچینی کی سطح پر بین الاقوامی سطح پر 56 فیصد اضافہ ہوا، ملکی سطح پر چینی کی قیمت میں 18 فیصد اضافہ ہوا اگلے سال کیلئے معاشی ترقی کا ہدف 4.8 رکھا ہے۔


شوکت ترین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت مشکل فیصلے میں خوفزدہ نہیں ہوتی جس کی وجہ سے 20 ارب کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو اپریل 2019 کو 800 ملین ڈالر کا سرپلس میں تبدیل کردیا گیا ، اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کی پالیسی اپنائی گئی ، ہم استحکام سے معاشی نمو کی طرف گامزن ہوئے ہیں ، کورونا کی وجہ سے معاشی نمو میں ایک سال کی تاخیر ہوئی ، پاکستان کو کورونا کی دو لہروں کا مقابلہ کرنا پڑا وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی کی شرح ہر شعبے میں ریکارڈ کی گئی ہے ، کپاس کے علاوہ تمام دیگر زرعی اشیا کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جب کہ صنعتی ترقی بھی غیرمعمولی رہی وزیر خزانہ نے کہا کہ بڑے صنعت شعبے میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماضی میں نمو منفی 10 تھی۔

Tags: Budgetbudget 2021-22Mobile CallsMobile Tax
sohail

sohail

Next Post

انٹرنیٹ ڈیٹا پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ ، حکومت نے وضاحت کر دی

بجٹ میں قرآن پاک کی اشاعت میں استعمال ہونے والے کاغذ کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا

ویکسین نہ لگوانے پر سرکاری ملازمین کیساتھ کیا کام شروع کر دیا گیا ؟

بادل کھل کر برسیں گے ، موسم خوشگوار ہو جائے گا

پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا کے بیٹے انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In