• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

انٹرنیٹ ڈیٹا پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ ، حکومت نے وضاحت کر دی

by sohail
جون 12, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ نے بجٹ میں انٹرنیٹ ڈیٹا پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی منظوری نہیں دی ۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی بجٹ تقریر کے کچھ دیر بعدمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہاکہ وزیراعظم اور کابینہ نے انٹرنیٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی منظوری نہیں دی ہے اور اسے قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیے جانے والے فنائنس بل میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک تجویز دی گئی کہ انٹرنیٹ ڈیٹا پر فی GB پانچ روپے ٹیکس لگایا جائے تاہم وزیراعظم اور کابینہ نے اسے منظور نہیں کیا ، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ انٹرنیٹ تک رسائی ہر شخص کو ہونی چاہیے اس لئے انٹرنیٹ پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ تا کہ یہ عام آدمی کی قوت خرید میں رہے،واضح رہے کہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر کے دوران تجویز پیش کی کہ تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی کال، انٹر نیٹ ڈیٹا اور ایس ایم ایس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا۔اس کے تحت جونہی موبائل صارف کی کال تین منٹ سے بڑھے گی تو اس کے موجودہ ریٹس کے علاوہ فی کال ایک روپیہ اضافی چارج کیا جائے گا۔

انٹرنیٹ کے موجودہ ریٹس پر پانچ جی بی سے زائد انٹرنیٹ استعمال کرنے پر ہر جی بی پر پانچ روپے اضافی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔انٹرنیٹ پر ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا جس کے بعد حکومت نے انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکس واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی بجٹ سال2021-22ء میں پٹرولیم ڈویژن کے ملازمین کی تنخواہوں ،الاؤنسز سمیت دیگر اخراجات میں اضافہ کرتے ہوئے20ارب 63کروڑ90لاکھ روپے کی رقم مختص کرنے کی سفارش کی ہے،جس میں پٹرولیم ڈویژن کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں168, 855, 000،الاؤنسز211, 465, 000،ریگولر الاؤنسز188, 575, 000،ملازمین کی بھرتیوں کی مد میں 11, 900, 000،اثاثہ جات کی مد میں4, 069, 000،تعمیر ومرمت کی مد میں42لاکھ23ہزار روپے،مجموعی طورپر گرانٹ سبسڈی اور قرضوں کی مد میں شامل ہیں۔اسی طرح مجموعی طور پر20 ارب63 کروڑ90لاکھ روپے کی بجٹ میں منظوری کی سفارش کی گئی ہے۔

Tags: Budgetbudget 2021-22InternetPakistan
sohail

sohail

Next Post

بجٹ میں قرآن پاک کی اشاعت میں استعمال ہونے والے کاغذ کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا

ویکسین نہ لگوانے پر سرکاری ملازمین کیساتھ کیا کام شروع کر دیا گیا ؟

بادل کھل کر برسیں گے ، موسم خوشگوار ہو جائے گا

پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا کے بیٹے انتقال کر گئے

عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In