اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 14 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لٹر کی تجویز ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 14 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔پٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں کا تعین پٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح پر کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیں گے۔وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی۔