• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

رواں سال کا سب سے طاقتور بارشوں کا سلسلہ کب سے شروع ہونے والا ہے ؟

by sohail
جون 14, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں بارشوں کا رواں سال کا سب سے تگڑا سلسلہ شروع ہونے کو، شہر قائد کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارشیں ہونے کا الرٹ جاری، متعلقہ حکام کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بارشوں کے تگڑے سلسلے کے آغاز سے متعلق محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔


محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں 16 جون سے پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا جس کے تحت 17 تا 19 جون کو کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارشیں ہوں گی۔ یہ ممکنہ طور پر کراچی میں رواں سال کے دوران اب تک کا سب سے تگڑا بارشوں کا سلسلہ ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق 16 جون کو سکھر سمیت بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے، جبکہ اسی روز کراچی میں آندھی اور گرج چمک کا بھی امکان ہے۔


محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون سیزن کے باقاعدہ آغاز کی تاریخ بھی بتا دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کاپہلااسپیل 27جون سے 30جون تک متوقع ہے اور رواں سال بھی معمول سے زیادہ بارشوں کاامکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی میں معمول سے کچھ زائد جبکہ پنجاب کے شمالی علاقوں میں مون سون کی زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔


واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقے سال کے سب سے گرم مہینے جون کے آغاز کے بعد سے قیامت خیز گرمی کی لپیٹ میں رہے، تاہم گزشتہ 2 روز کے دوران مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ جبکہ ملک میں آنے والے دنوں میں بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی۔

Tags: PakistanRainWeather ForecastWeather Updates
sohail

sohail

Next Post

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی جانب سے شہباز شریف پر نازیبا جملے کسنے کی ویڈيو سامنے آگئی

وزیراعظم کی دوران ڈیوٹی بازو ٹوٹنے کے باوجود ڈیوٹی دینے والے ٹریفک اہلکار کی حوصلہ افزائی

لوگوں کو 15 لاکھ روپے کی نہیں، اس حکومتی وزیر کے استعفے کی ضرورت ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز، آج کا فاتح کون ؟ جانیں

سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں کتنے فیصد اضافے کی منظوری؟ خوشخبری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In