اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کیلئے اجلاس، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی جانب سے شہباز شریف پر جملے کسنے کی ایک اور ویڈيو سامنے آگئی- تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کیلئے اجلاس ہوا، جس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی جانب سے جملے کسنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ
قومی اسمبلی ميں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مجید نیازی آج بجٹ پر بحث کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر طنز اور جملے کستے ہوئے نظر آئے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی وزير علی امین گنڈا پور اس انداز سے لطف اندوز ہورہے ہيں۔ اس سے قبل 11 جون کو بجٹ اجلاس میں بھی مجید نیازی نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر نازیبا جملے کسے تھے۔