اسلام آباد (مانیٹرنگ یسک )ن لیگ کو خیر باد کہنے والے نواب ثنااللہ زہری اور جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی ؟۔۔۔۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے اپنے حامیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کوئٹہ میں اجلاس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
پاکستانی موقر روزنامے کی رپورٹ کے مطابق ثنااللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان اجلاس میں کیا جس میں ہم خیال سیاسی رہنماؤں، قبائلی عمائدین اور دونوں کے حامیوں نے شرکت کی۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ‘ہم اپنے لوگوں، ہم خیال سیاسی اور قبائلی دوستوں سے مشاورت کر چکے ہیں اور ان کی رضامندی سے پارٹی قیادت کی دعوت پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔