اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) رونالڈو کے ایک چھوٹے سے ایکشن نے کوکاکولا کو 4ارب ڈالر کا نقصان ،تفصیلات کے مطابق ایک سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹار فٹ بالر کرسٹانیو رونالڈو ایک پریس کانفرنس کے دوران میز پر رکھی کوکا کولا کی 2بوتلوں کو اپنے سامنے سے ہٹاتے ہیں اور ان کی جگہ پانی کی بوتل سامنے رکھ لیتے ہیں
اور پرتگالی زبان میں کہتے ہیں ایگوا یعنی پانی ، بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے کہ رونالڈو لوگوں کو کوکا کولا کی جگہ پانی پینے کی ترغیب دے رہے ہیں جبکہ ان کے اس عمل کے بعد کوکاکولا کے شیئرز غیر معمولی حد تک گر گئے اور اس سافٹ ڈرنک کی مارکیٹ ویلیو 4ارب ڈالرز کی کمی کے بعد 242ارب ڈالر سے 238ارب ڈالر پر چلی گئی ہے ۔